روس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ بھیجی
روس نے کورونا وائرس کے توڑ کے لئے تیار ویکسین کی پہلی کھیپ ملک کے مختلف خطوں میں تقسیم کے لئے دستیاب کرا دی ہے۔ جمعہ کے روز روس کی وزارت صحت نے یہ بیان جاری کیا
ماسکو: روس نے کورونا وائرس کے توڑ کے لئے تیار ویکسین کی پہلی کھیپ ملک کے مختلف خطوں میں تقسیم کے لئے دستیاب کرا دی ہے۔ جمعہ کے روز روس کی وزارت صحت نے یہ بیان جاری کیا۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق روس کے قومی وبائی تحقیقی مرکز ’گیمیلیا‘ کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین جس کا نام ’اسپوتنک -5‘ رکھا گیا ہے، روس کے مختلف علاقوں میں دستیاب کرا دی گئی ہے۔ اس سے ملک میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ یہ ویکسین پہلے ان لوگوں پر استعمال کی جائے گی جن کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔
در حقیقت روس دنیا میں پہلا ملک بن گیا جس نے 11 اگست کو کوڈ ۔19 ویکسین کی منظوری دی تھی۔ یہ ویکسین اگلے سال یکم جنوری سے عام لوگوں کو دستیاب میں ہوگی۔ روس کے گیمیلیاریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور وزارت دفاع کے ذریعہ مشترکہ طور سے تیار ’اسپوتنک -5‘ کے نام سے جانی جانے والی کورونا ویکسین سب سے پہلے کورونا متاثرین کے علاج میں مصروف طبی اسٹاف کو دی جائے گی۔ یہ ویکسین’رشین انویسٹمنٹ فنڈ‘ ( آر ڈی آئی ایف ) کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔