امیکرون کے بعد مزید نئے ویرینٹ کا امکان: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریئس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض ختم نہیں ہوا ہے اور اومیکرون کے بعد بھی نئی شکلیں سامنے آنے کا امکان ہے

عالمی ادارہ صحت / آئی اے این ایس
عالمی ادارہ صحت / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریئس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض ختم نہیں ہوا ہے اور اومیکرون کے بعد بھی نئی شکلیں سامنے آنے کا امکان ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یہ دلائل دیے جا رہے ہیں کہ اومیکرون ویرینٹ بہت ہلکا ہے اور اس نے کورونا وائرس سے لاحق خطرے کو ختم کر دیا ہے۔

ٹیڈروس نے کہا کہ اومیکرون کا خطرہ اوسطاً کم ہو سکتا ہے، لیکن اسے ہلکی بیماری کے طور پر بیان کرنا گمراہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون کم سنگین کیسز کے باوجود اسپتالوں میں داخل کرنے اور اموات کا باعث بننے کے باوجود ہیلتھ خدمات کو متاثر کر رہا ہے۔


بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق منگل کو یوروپی ممالک میں اومیکرون کے ریکارڈ کیسز درج کیے گئے۔ بی بی سی نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر آف ایمرجنسیز مائیک ریان کے حوالے سے بتایا کہ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ سے اسپتالوں میں داخل ہونے اور اموات میں اضافے کی توقع ہے، خاص طور پر ان ممالک میں جہاں کم لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔