جانسن اینڈ جانسن بے بی پاوڈر میں کینسر پیدا کرنے والا عنصر! پابندی عائد

این سی پی سی آر نے ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن کے بے بی شیمپو اور پاوڈر میں نقصاندہ عنصر ہونے کی وجہ سے تمام ریاستوں میں ان کی فروخت روکنے اور متعلقہ مصنوعات کو بازار سے ہٹانے کے لئے کہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی اطفال حقوق تحفظ کمیشن (این سی پی سی آر) نے ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن کے بے بی شیمپو اور ٹیلکم پاوڈر میں نقصاندہ عنصر ہونے کی وجہ سے تمام ریاستوں میں ان کی فروخت روکنے اور متعلقہ مصنوعات کو بازار سے ہٹانے کے لئے کہا ہے۔

ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ کمیشن نے جانسن اینڈ جانسن بے بی ٹیلکم پاوڈر اور شیمپو میں ایسبسٹس کے عنصر پائے جانے کی خبروں کے بعد تمام ریاستوں ا ور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھا ہے انہیں اپنے اپنے علاقوں میں ان مصنوعات کی فروخت روکنے کی ہدات دی ہے۔ کمیشن نے بازار میں دستیاب جانسن اینڈ جانسن بے بی ٹلکم پاوڈر اور شیمپو کو بھی دکانوں سے ہٹانے کے لئے کہا ہے۔

واضح رہے، یکم اپریل میں آئی ایک رپورٹ کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کے بے بی پاؤڈر کے نمونے راجستھان میں جمع کئے گئے تھے، ان کی جانچ میں خطرناک عناصر پائے گئے ہیں۔ ان میں کینسر کی بیماری پیدا کرنے والا عنصر بھی شامل ہے۔

خبروں کے مطابق راجستھان میں ایک بازار سے جانسن اینڈ جانسن بے بی شیمپو اور ٹیلکم پاوڈر میں ایسبیسٹس اور کنیسر کی وجہ بننے والے عنصر پائے گئے ہیں۔ کمیشن نے آندھراپردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور آسام کے چیف سکریٹریوں سے ان منصوعات کے نمونے بازار سے لینے اور کارروائی رپورٹ بھیجنے کے لئے بھی کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔