پوری دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 کروڑ سے زیادہ ہوگئی
یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 2 کروڑ سے زائد کورونا معاملے والے ممالک میں برازیل، جرمنی، برطانیہ، جنوبی کوریا اور اٹلی بھی شامل ہیں۔
کورونا وبا کی ویسے تو شدت کم ہو گئی ہے لیکن ابھی بھی پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں اس وبا کی وجہ سے 64,85,233 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جب کہ اب تک 60,04,49,934 افراد اس سے متاثر ہو چکے تھے۔
اس کے ساتھ ہی امریکہ میں اس مہلک وائرس سے 94,184,146 افراد متاثر ہوئے اور 1,043,838 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکہ ان دونوں حوالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس میں کووڈ 19 کے عالمی معاملات کا تقریباً 16 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ عالمی اموات میں سے 16 فیصد سے زیادہ یہاں رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ہندوستان 44,398,696 کووڈ معاملوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور فرانس میں 34,662,834 معاملات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 2 کروڑ سے زائد کورونا معاملے والے ممالک میں برازیل، جرمنی، برطانیہ، جنوبی کوریا اور اٹلی بھی شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔