ملک میں 43 ہزار سے زائد نئے افراد کورونا سے متاثر، 338 مریض فوت

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال کیسز 28 بڑھ کر 414 ہوگئے ہیں جبکہ 13 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1412585 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد اس انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سے کم رہی۔ اس دوران کووڈ- 19 کی گرفت میں 43 ہزار سے زائد افراد آئے جبکہ 40 ہزار سے زائد افراد نے اسے شکست دی۔ بدھ کے روز ملک میں 86 لاکھ 51 ہزار 701 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 71 کروڑ 65 لاکھ 97 ہزار 428 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43263 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 39 ہزار 931 ہو گئی ہے۔ اس دوران 40 ہزار 667 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 23 لاکھ 04 ہزار 618 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں فعال معاملات 2358 بڑھ کر تین لاکھ 93 ہزار 614 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 338 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 441749 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.19 فیصد پر آ گئی ہے، جبکہ صحت یابی کی شرح 97.48 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیس 46 کم ہو کر 51419 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، ریاست میں 4155 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6308491 ہوگئی ہے، جبکہ 65 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 137962 ہوگئی ہے۔


قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال کیسز 28 بڑھ کر 414 ہوگئے ہیں جبکہ 13 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1412585 ہوگئی ہے۔ اس دوران، ایک مریض وبا کی وجہ سے فوت ہوگیا اور اموات کی تعداد 25083 ہوگئی۔ کیرالہ میں فعال کیسز 4336 بڑھ کر 240037 ہو گئے ہیں اور 27579 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 4021456 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 181 مریضوں کی موت کی وجہ سے تعداد اموات 22001 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات 373 کم ہو کر 17085 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 17 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37458 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2903547 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 25 کم ہو کر 16180 ہو گئی ہے اور 18 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات 35073 ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اب تک 2576112 مریض انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال کیسوں کی تعداد 58 بڑھ کر 14510 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1996143 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 15 افراد ہلاک ہوئے، مرنے والوں کی کل تعداد 13950 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔