کورونا انفیکشن سے گزشتہ ایک ماہ میں 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک، ڈبلیو ایچ او نے جاری کیا الرٹ

ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل لیڈ محکمہ کی ڈاکٹر ماریا وان نے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ کے نئے ویریئنٹس لگاتار آ رہے ہیں۔ اب تک 800 سے زیادہ ویریئنٹس مل چکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او، تصویر آئی اے این ایس
ڈبلیو ایچ او، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

کورونا وائرس بھلے ہی اس وقت بے قابو نظر نہیں آ رہا ہے، لیکن اس کا خطرہ گزشتہ کچھ ماہ کے مقابلے میں بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا انفیکشن کا خطرہ کچھ دنوں میں لگاتار بڑھتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جو اعداد و شمار پیش کیے ہیں اس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں دنیا بھر میں کورونا سے 25 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں تقریباً 4 ملین کورونا کیسز درج کیے گئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل لیڈ محکمہ کی ڈاکٹر ماریا وان نے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ کے نئے ویریئنٹس لگاتار آ رہے ہیں۔ اب تک 800 سے زیادہ ویریئنٹس مل چکے ہیں۔ کووڈ کے کیس لگاتار آ رہے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے اموات بھی ہو رہی ہیں۔ بڑھتے ہوئے خطرے کو دیکھتے ہوئے ڈبلیو ایچ او نے سبھی ممالک کو کووڈ سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔


دوسری طرف ہندوستان میں بھی وائرس میں میوٹیشن جاری ہے اور اس سے اب اومیکرون کا ایکس بی بی 1.16 ویریئنٹ رپورٹ کیا گیا ہے۔ یہ ویریئنٹ کئی دوسرے ممالک میں بھی پھیل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے دنیا بھر میں کووڈ کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں سبھی ممالک کو کووڈ سے متعلق ٹیسٹنگ اور سرویلانس کو بڑھانا ہوگا۔ نئے ویریئنٹس کی شناخت کے لیے جینوم سیکوینسنگ کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ نئے ویریئنٹ کی علامت عام بخار کی طرح ہی ہیں۔ اس سے آکسیجن لیول گرنے کے معاملے نہیں آ رہے ہیں۔ ویسے بزرگ اور پرانی بیماری سے متاثر مریضوں میں انفیکشن ہو رہا ہے۔ ان لوگوں کو اس ویریئنٹ سے دفاع کرنا ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔