غزہ پٹی میں جنگ کے نتیجے میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے موت کا  خطرا لاحق : ڈبلیو ایچ او

ڈبلو ایچ او ترجمان نے شمالی غزہ میں الشفاء ہسپتال کے منہدم ہونے کو ایک ’’المیہ‘‘ قرار دیا اور اسرائیل کے ہاتھوں اس کے طبی عملے کی حراست میں لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پٹی میں جاری جنگ کے نتیجے میں وہاں کی آبادی کو بمباری سے زیادہ بیماریوں سے موت کے خطرات لاحق ہیں۔ غزہ کے مکینوں کو خوفناک بمباری، محاصرے اور بیماریوں کے سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ غزہ کے باشندوں کی بڑی تعداد کو بمباری سے زیادہ بیماریوں سے مرنے کا خطرہ ہے۔ اگر صحت کے نظام کو تیزی سے معمول پرنہ لایا جا سکا تو آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان مارگریٹ ہیرس نے مزید کہا کہ ’’بالآخر اگر ہم صحت کے اس نظام کو دوبارہ فعال نہ کر سکے تو ہم بمباری سے زیادہ لوگوں کو بیماری سے مرتے ہوئے دیکھیں گے۔‘‘انہوں نے شمالی غزہ میں الشفاء ہسپتال کے منہدم ہونے کو ایک ’’المیہ‘‘ قرار دیا اور اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اس کے طبی عملے کی حراست میں لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔


عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے نفاذ اور غزہ پٹی میں امداد کے داخلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ’’صحیح سمت میں ایک قدم‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے’ایکس‘پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا کہ ’’ہم شہریوں کی تکالیف کو ختم کرنے کے لیے ایک پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔