ہندوستان میں ایم پوکس کا پہلا مشتبہ معاملہ سامنے آیا، مریض کو الگ تھلگ رکھا گیا
ایم پوکس کی موجودگی کی تصدیق کے لیے مریض کے نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے اور مریض کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
ہندوستان میں ایم پوکس کا ایک مشتبہ معاملہ سامنے آیا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ ہے۔ اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ مریض کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایم پوکس کے مشتبہ کیس کی جانچ جاری ہے۔ یہ مشتبہ کیس ایسے شخص کا ہے جس نے حال ہی میں وائرس سے متاثرہ ملک سے سفر کیا تھا۔ اس کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔
وزارت نے کہاکہ ایم -پوکس کی موجودگی کی تصدیق کے لیے مریض کے نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بیان کے مطابق مریض کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ملک اس طرح کے الگ تھلگ سفر سے متعلق واقعات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرات کے انتظام اور ان کو کم کرنے کے لیے اس کے پاس مضبوط اقدامات دستیاب ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔