گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1331 نئے لوگ کووڈ سے متاثر، تعداد بڑھ کر 22 ہزار سے متجاوز

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3752 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 144767 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

کورونا ٹسٹ، تصویر آئی اے این ایس
کورونا ٹسٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1331 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 22742 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 0.92 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3752 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 144767 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2780 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی کاچکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔