کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے میں انسانی آزمائشوں پر ڈی سی جی آئی کی مہر
مرکزی وزارت صحت نے آج بتایا کہ ڈی سی جی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کے ہندوستان میں فیز ٹو اور فیز تھری کے انسانی آزمائشوں کے لئے منظوری دے دی ہے۔
نئی دہلی: کنٹرولر جنرل آف ڈرگس آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے انگلینڈ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کی جانے والی کورونا وائرس کووڈ- 19 کے ٹیکے ’کوویشیلڈ‘ کے لئے ہندوستان میں دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے ٹسٹ کی منظوری دے دی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج بتایا کہ ڈی سی جی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہندوستان میں فیز ٹو اور فیز تھری کے انسانی آزمائشوں کے لئے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا کے خلاف لڑائی میں بہار حکومت سب سے پیچھے: یشونت سنہا
پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ’کوویشیلڈ‘ تیار کرنے کے لئے آسٹر زینیکا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ ہندوستان اور دوسرے کم اور اوسط آمدنی والے ممالک میں کوویشیلڈ کی سپلائی کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ رواں ماہ ملک بھر میں انسانی آزمائشوں کا تیسرا مرحلہ شروع کرے گا۔ آکسفورڈ کے اس ویکسین کے لئے دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے ٹرائلز فی الحال برطانیہ میں ہو رہے ہیں۔ اس کا تیسرا مرحلہ برازیل میں انسانی ٹسٹ اور جنوبی افریقہ میں پہلے اور دوسرے مرحلے کی انسانی آزمائش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مدھیہ پردیش: کورونا سے کل 886 افراد ہلاک، 921 نئے معاملے
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Aug 2020, 11:59 AM