ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 66 ہزار سے زائد کیسز، 56383 افراد شفایاب
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جاب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد 66999 کورونا کے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2396638 ہوگئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں سب سے زائد 56383 افراد اس وبا سے صحت باب ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جاب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد 66999 کورونا کے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2396638 ہوگئی ہے۔ راحت کی بات ہے یہ ہے کہ اس دوران ایک ہی دن میں سب سے زائد 56383 افراد کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1695982 لاکھ ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 47033 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز 9674 بڑھ کر 653622 ہو گئے ہیں۔
ملک میں اب ایکٹو کیسز 27.27 فیصد، صحت یابی کی شرح 70.77 فیصد اور شرح اموات 1.96 فیصد ہے۔ کورونا سے سب سے زائد متاثرہ مہا راشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1040 کم ہو کر 147820 ہوگئی اور 344 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 18650 ہو گئی ہے۔ اس دوران 13408 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 381843 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زائد ایکٹو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 2828 بڑھنے سے ایکٹو کیسز 90425 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 2296 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں 6676 افراد کی صحت یابی سے مجموعی طور پر 161425 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Aug 2020, 1:07 PM