کورونا وائرس: موڈرنا ویکسین کو 11 سال تک کے بچوں کی ٹیکہ کاری کے لئے منظوری حاصل

ای ایم اے کے افسر مارکو کیویلری نے کہا کہ چھوٹے بچوں، بڑے بچوں اور بالغوں کو دی جانے والی ویکسین کی نصف خوراک دی جائے گی

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

برسلس: یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے 6 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے موڈرنا کورونا وائرس ویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ ای ایم اے کے افسر مارکو کیویلری نے جمعرات کو کہا کہ چھوٹے بچوں، بڑے بچوں اور بالغوں کو دی جانے والی ویکسین کی نصف خوراک دی جائے گی۔

مسٹر کیویلری نے کہا کہ موڈرنا شاٹ کو ان لوگوں کو بوسٹر ڈوز کے بطور دیے جانے کی کی سفارش کی جا رہی ہے، جنھیں دیگر ٹیکے لگے ہیں۔ بچوں کو پہلے فائزر/بایو این ٹیک کے ٹیکے دیے گئے تھے جو کہ ای ایم اے کی جانب سے پانچ سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے منظور کی گئی واحدویکسین تھی۔


ای ایم اے نے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے فائزر/بایو این ٹیک ویکسین کے بوسٹر شاٹس کی بھی صلاح دی۔ انہوں نے کہا کہ400000 سے زیادہ بچوں کو ویکسین لگانے والے اسرائیل اور امریکہ سمیت کئی ممالک کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں میں فائزر/بایو این ٹیک ویکسین کی تیسری ڈوز ’محفوظ اور مؤثر‘ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔