کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 354 مریضوں کی موت، 25539 نئے معاملے

اسی عرصے میں فعال کیسز 14373 سے گھٹ کر تین لاکھ 19 ہزار 551 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 354 مریضوں کی موت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 35 ہزار 110 ہو گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا سے متاثرہ 39 ہزار سے زائد مریض صحت مند ہوئے جس کے سبب ایکٹیو کیسز کی شرح ایک فیصد سے نیچے آ گئی ہے۔ پیر کو ملک میں 63 لاکھ 85 ہزار 298 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 58 کروڑ 89 لاکھ 97 ہزار 805 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25539 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 74 ہزار 773 ہو گئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 486 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار 112 ہو گئی ہے۔


اسی عرصے میں فعال کیسز 14373 سے گھٹ کر تین لاکھ 19 ہزار 551 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 354 مریضوں کی موت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 35 ہزار 110 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.98 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.68 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 3257 سے گھٹ کر 53433 پررہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 6795 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6238794 ہوگئی ہے، جبکہ 105 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 136067 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز گھٹ کر 155096 رہ گئے اور 21942 مریضوں کی صحت یابی سے مجموعی تعداد بڑھ کر 3653008 ہوگئی ہے، جبکہ 90 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 19584 ہوگئی ہے۔


کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز 301 سے گھٹ کر 20281 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 10 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37155 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2882331 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 284 سے گھٹ کر 18887 رہ گئی ہے اور 25 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 34734 ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اب تک 2548868 مریض وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں کورونا کے فعال کیسز 14159 ہیں۔ ریاست میں ہلاکت خیز وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1975448 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 13735 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیوکیسز 125 سے گھٹ کر 9336 رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 18371 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1515789 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔


تلنگانہ میں فعال کیسز 6308 ہیں، جبکہ اب تک 3861 افراد ہلاک اور اب تک 645174 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال کیسز 154 سے گھٹ کر 709 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 989920 افراد کورونا سے شفایاب جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13554 ہوچکی ہے۔

پنجاب میں فعال کیسز 67 سے گھٹ کر 421 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 583518 ہو گئی ہے، جبکہ 16353 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں ایکٹیو کیسز 11 سے گھٹ 171 رہ گئے ہیں اور اب تک 815066 مریض وائرس سے شفایاب اور اس وبا کی وجہ سے اب تک 10079 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔