کورونا ویکسین: رضاکار عجیب و غریب بیماری میں مبتلا، ’جانسن اینڈ جانسن‘ نے ’کلینیکل ٹرائل‘ روک دیا
جانسن اینڈ جانسن نے کہا ہے کہ اس نے کورونا ویکسین کے تجربہ کو فی الحال روک دیا ہے کیونکہ جن رضاکاروں کو یہ ویکسین دی جا رہی ہے ان میں سے ایک رضاکار عجیب و غریب بیمار میں مبتلا پایا گیا ہے
واشنگٹن: ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کہا ہے کہ اس نے کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل (تجربہ) کو فی الحال روک دیا ہے کیونکہ جن رضاکاروں کو یہ ویکسین دی جا رہی ہے ان میں سے ایک رضاکار عجیب و غریب بیمار میں مبتلا پایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے متاثرین کے اعداد چار کروڑ کے قریب پہنچ گئے ہیں اور کورونا کی ویکسین کی دریافت کے لئے دبنا بھر میں تجربے کئے جا رہے ہیں اور جانسن اینڈ جانس بھی کورونا ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ جانسن اینڈ جانسن اپنی کورونا ویکسین کے دو تجربے کر چکی ہے، جنہیں اس نے کامیاب قرار دیا تھا اور اب وہ آخری اور تیسرے مرحلے میں داخل ہو رہی تھی۔ یہ تجربے امریکہ اور دیگر ملکوں کے 200 مقامات پر 60 ہزار رضاکاروں کے ذریعے کئے جا رہے تھے۔ ان تجربوں میں ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ‘ کی طرف سے بھی مالی امداد کی جا رہی ہے۔
کمپنی نے اپنے بیان میں کہا، ’’ہم نے کووڈ-19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے لئے رضاکاروں کو دی جانے والی خوراک فی الحال روک دی گئی ہے۔ اس میں تیسرے مرحلہ کا ٹرائل بھی شامل ہے۔ تحقیق کے دوران ایک رضاکار کے بیمار ہو جانے کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔‘‘
جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس تحتیق پر روک لگائی گئی ہے اور اس کا میڈیکل سے وابستہ ریگولیٹری بورڈ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کا یہ قدم ’ایسٹرازینکا‘ کی طرح ہے۔ ستمبر میں ایسٹرا زینکا نے اپنی ویکسین کے آخری مرحلہ کے ٹرائن پر روک لگا دی تھی۔
ایسٹرازینکا نے برطانیہ کے ایک رضاکار میں ایک عجیب و غریب بیماری کی وجہ سے ٹرائل پر روک لگائی تھی۔ حالانکہ بزرازیل، جنوبی افریقہ اور ہندوستان میں تجربے پھر سے شروع ہو گئے۔ لیکن امریکہ میں ٹرائن تاحال شروع نہیں ہو پائے ہیں۔
وینڈربلٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں وبائی امراض کے پروفیسر ڈاکٹر ولیم شیفنر نے ای میل کے ریعے کہا کہ ایسٹرازینکا کے ساتھ جو ہوا اس سے ہر کوئی الرٹ پر ہے، یہ ایک سنگین اور امیدوں کے برخلاف واقعہ رہا ہوگا۔ اگر یہ پروسٹیٹ کینسر، بےقابو زیابطیس یا درل کا دورہ پڑنے جیسا کچھ تھا تو اس وجہ سے انہوں نے ٹرائل نہیں روکا ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Oct 2020, 9:40 AM