وزیر اعلی بھگونت مان لیپٹوسپائروسس پازیٹیو، کیسے چلے گی پنجاب کی حکومت؟

وزیر اعلیٰ کے پھیپھڑوں کی نس میں دباو کے حوالے سے بھی علاج کے نتائج آرہے ہیں۔اسپتال کے بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ کی حالت مستحکم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دو دن پہلے موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل کرائے گئے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان لیپٹوسپائروسس پازیٹیو پائے گئے ہیں اور انہیں کچھ دن اسپتال میں رہنا پڑ سکتا ہے۔ اب بڑا سوال یہ ہے کہ پنجاب میں حکومت کی ذمہ داری کس کی ہوگی اور وہاں کی حکومت کیسے چلے گی؟

ہفتہ کی شام اسپتال کی طرف سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق جیسا کہ بخار میں مبتلا وزیر اعلیٰ کے داخلے کے وقت شبہ تھا، ان کے خون کے نمونے لیپٹوسپائروسس پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ انہیں اینٹی بائیوٹکس دی جارہی ہیں۔ ان کی صحت کے تمام ٹیسٹ تسلی بخش بہتری دکھا رہے ہیں۔


وزیراعلیٰ کو جمعرات کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اسپتال کے بیان کے مطابق اسپتال کے ڈائریکٹر اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر آر کے جسوال نے وزیر اعلیٰ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ ان کے پھیپھڑوں کی نس میں دباو کے حوالے سے بھی علاج کے نتائج آرہے ہیں۔ اسپتال کے بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ کی حالت مستحکم ہے۔تاہم ہیلتھ بلیٹن میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کو اسپتال سے کب چھٹی دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔