بادام: موٹاپے اور ذیابیطس قابو کرنے میں فائدے مند

اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ایک مطالعے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ بادام خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں بےحد فائدے مند ہے۔ اس طرح یہ ذیابیطس کنٹرول میں بہت فائدے مند ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

احمدآباد: عام طور ہم سبھی جانتے ہیں کہ بادام کے بہت سارے فائدے ہیں اور خصوصی طور پر یہ دل کی بیماری کے لئے بےحد مفید ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ موٹاپا کم کرنے اور ذیابیطس کنٹرول کرنے میں بھی بادام کے فائدوں کا جواب نہیں۔

آلمنڈ بورڈ آف کیلی فورنیا کے ہندوستان میں علاقائی ڈائریکٹر سدرشن مجمدار کی موجودگی میں یہاں ’آج کی بھاگ دوڑ بھری طرز زندگی سے تال میل بناتے ہوئے صحت مند رہیں‘ کےموضوع پر منعقد ایک سیمینار کے دوران مشہور فٹنیس ماہر اور امریکن کونسل آن ایکسرسائز سے سرٹیفائی ویٹ مینجمنٹ اسپیشلسٹ سپنا ویاس اور فٹنیس اور خوراک کے ماہر اور امریکن اکاڈمک آف نیوٹریشن کی سابق طالبہ مادھوری روئیا نے بادام کے استعمال کے فائدے کے ساتھ ہی اس کے بارے میں کئی وہم پر بھی بات چیت کی۔


انہوں نے بتایا کہ بادام، وزن کے کنٹرول میں اس لئے بےحد فائدے مند ہے کیونکہ اس کے استعمال سے متناسب اجزاء تو ملتی ہی ہے، کم کیلوری میں ہی پیٹ بھرے ہونے کا احساس ہوتا ہے جس سے زیادہ کھانے کی خواہش پر بھی لگام لگتی ہے۔ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ایک مطالعے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ بادام خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں بےحد فائدے مند ہے۔ اس طرح یہ ذیابیطس کنٹرول میں بہت فائدے مند ہے۔ دل کے لئے یہ بہتر تو ہے ہی کیونکہ اس کے استعمال سے خراب کیلسٹرول یعنی ایل ڈی ایل کم ہوتے ہیں اور اچھے کیلسٹرول یعنی ایچ ڈی ایل بڑھتے ہیں جبکہ کیلسٹرول گھٹانے والی دواؤں سے دونوں ہی گھٹ جاتے ہیں۔

ایک شخص روزانہ 30 گرام بادام کھا سکتا ہے اور اسے صبح کے ناشتے کے ساتھ کھانا سب سے زیادہ مفید ہے۔ ویسے اسے کبھی بھی کھایا جاسکتا ہے۔ اپنا وزن ایک ہی سال میں کامیابی کے ساتھ 33 کلو تک گھٹانے کے بعد سرخیوں میں آئیں محترمہ ویاس جو کئی کھیل تنظیموں سے بھی بطور فٹنیس اسپیشلسٹ جڑی ہیں، نے بتایا کہ اگر ہری سبزیاں، پھل اور ریشے والی چیزوں کے استعمال اور ورزش کے ساتھ بادام کو بھی اپنے کھانے میں شامل کیا جائے تو وزن کنٹرول ہونے کے علاوہ ذیابیطس کنٹرول کرنے سمیت کئی فائدے ہوسکتے ہیں۔


ویاس روئیا نے بتایا کہ بادام کو چھلکے سمیت کھانا سب سے اچھا ہوتا ہے کیونہ چھلکے میں کئی طرح کے متناسب اجزاء ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بادام بھگونے سے بھی اس کے متناسب اجزاء کم ہوتی ہیں حالانکہ یہ پچنے میں تھوڑا آسان ہوجاتا ہے۔ لیکن پورے بادام کو چھلکے کے ساتھ کھانا ہی اچھا ہوتا ہے۔ ہندوستان کے گجرات میں جہاں ذیابیطس کے مریض زیادہ تعداد میں ہیں اور جہاں جینیاتی وجوہات سے دل کی بیماری کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، بادام کا استعمال ان کے کنٹرول میں فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔