ملک میں کورونا انفیکشن سے مزید 43 افراد کی موت
اب تک کووڈ سے کل ملاکر چار کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار 315 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.58 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے 43 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 12,608 نئے مریض سامنے آئے اور 16,251 مریض کووڈ سے ٹھیک ہو گئے ہیں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 12 ہزار 608 نئے مریضوں کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 42 لاکھ 98 ہزار 864 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 343 ہو گئی ہے۔ یہ فعال کیسز کا 0.23 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 16 ہزار 251 لوگ کووڈ سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل ملاکر چار کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار 315 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.58 فیصد ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 62 ہزار 20 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل ملاکر 88.14 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
اس دوران پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 315 بڑھ کر 15184 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس بیماری سے 7,47,101 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں اور مزید چار مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 17,869 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں، 388 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 11,370 پر آ گئے ہیں۔ یہاں اب تک 79,16,615 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,180 تک پہنچ گئی ہے۔
کرناٹک میں 1116 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 8764 ہو گئے ہیں اور 1999 مریضوں کے کوویڈ سے نجات پانے کے ساتھ ہی اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 39,85,535 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40,197 ہو گئی ہے۔
اس کے بعد کیرالہ میں 252 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 7963 ہو گئے۔ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 66,61,267 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 70,679 پر برقرار ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔