تلنگانہ میں 52 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا
تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے بھدراچلم ٹاون میں ایک 52 سالہ خاتون نے آئی وی ایف طریقہ کار کی مدد سے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے ۔ یہ خاتون دل کے عارضہ اور ہائی بی پی کی شکار تھی، زچگی نارمل رہی
حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے بھدراچلم ٹاون میں ایک 52 سالہ خاتون نے آئی وی ایف طریقہ کار کی مدد سے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے ۔ یہ خاتون دل کے عارضہ اور ہائی بی پی کی شکار تھی، زچگی نارمل رہی۔
واضح رہے کہ رماد یوی اور ستیہ نارائنا کو دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھے۔ بیٹی کی شادی ہوگئی تاہم چھ سال پہلے ایک سڑک حادثہ میں 13 سالہ بیٹے کی موت ہوگئی جس کے بعد یہ جوڑا خود کو تنہا محسوس کررہا تھا۔ اس کے بعد یہ جوڑا لڑکے کی پیدائش کی خواہش کے ساتھ کئی اسپتال گیا جس میں ان کو مایوسی ہوئی۔
آخر کار کریم نگر ضلع کی گیاناکولوجسٹ ڈاکٹر پدمجا سے جب یہ جوڑا رجوع ہوا تو انہوں نے آئی وی ایف طریقہ کار کی تجویز پیش کی۔ڈاکٹر پدمجا نے رمادیوی کا خصوصی خیال رکھا کیونکہ وہ دل کے عارضہ کی شکار تھی اور ہائی بلڈ پریشر سے متاثر تھی۔ر ما دیوی نے اسپتال میں نارمل زچگی کے ذریعہ دو جڑواں بچوں کو جنم دیا۔
کانوں میں دادی کی آواز سننے کی عمر میں خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے اور انہوں نے اپنی عمر کے آخری مراحل تک اس خوشی کا انتظار کیا۔ جس اسپتال میں یہ کارنامہ انجام دیا گیا وہ کریم نگر میں واقعہ ایک نجی اسپتال ہے اور اسے ڈاکٹر پدمجا چلاتی ہیں۔ خاتون میں 52 سال کی عمر میں بھی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور سائنس کے ذریعے سے ڈاکٹر پدمجا نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔