شیخ بھکاری
1819 – 8 جنوری 1857
شیخ بھکاری کی پیدائش جھارکھنڈ کے کھدیا گاؤں میں 1819 میں ہوئی تھی۔ 1857 کی پہلی جنگ آزادی کی لہر، جو ملک کے کئی حصوں میں لڑی گئی تھی، اس کا اثر جھارکھنڈ میں بھی دیکھنے کو ملا۔ 1856 میں جب انگریز ہندوستان کو غلامی کی زنجیر میں پوری طرح جکڑتے جا رہے تھے اور مختلف ریاستوں کے حاکموں پر حملہ کر کے انھیں موت کے گھاٹ اتار رہے تھے، جگن ناتھ پور کے راجہ ٹھاکر وشوناتھ ان سے مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہو گئے اور اپنے دیوان شیخ بھکاری سمیت وزیر گنپت رائے اور ٹکیت امراؤں سنگھ سے محاذ سنبھالنے کی اپیل کی۔ شیخ بھکاری نے رانچی اور چائباسہ کے نوجوانوں کو اپنی فوج میں شامل کیا اور 1857 میں جب انگریزوں نے حملہ کیا تو ان کا زبردست مقابلہ کیا۔ انھوں نے کئی انگریز افسروں کو مار ڈالا جس سے انگریزی فوج علاقہ چھوڑ کر بھاگنے کو مجبور ہو گئی۔ رانچی، چائباسہ اور سنتھال پرگنہ کے علاقے مجاہدین آزادی کے قبضے میں آ گئے۔ 1857 میں شروع ہوئی یہ جنگ کئی مہینے چلی، لیکن پھر جنرل میکڈونا کی قیادت میں انگریزوں کی بڑی فوج اس علاقہ میں پہنچ گئی۔ اس فوج کا بھی شیخ بھکاری اور ان کے ساتھیوں نے جم کر مقابلہ کیا لیکن جس چٹوگھاٹی پہاڑ سے مجاہدین حملہ آور تھے، ایک خفیہ راستہ سے انگریز فوج وہاں پہنچ گئی اور شیخ بھکاری کو گرفتار کر لیا۔ 7 جنوری کو ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور 8 جنوری 1858 کو پھانسی دے دی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔