مختار احمد انصاری

25 دسمبر 1880 – 10 مئی 1936

<b>مختار احمد انصاری</b>
مختار احمد انصاری
user

قومی آواز بیورو

مختار احمد انصاری نامور سیاستداں ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر طبیب بھی تھے۔ 25 دسمبر 1880 کو یو پی کے ضلع غازی پور میں پیدا ہوئے مختار احمد کے والد بڑے زمیندار تھے۔ لہذا ان کی تعلیم پر خاص توجہ دی گئی اور انھوں نے مدراس میڈیکل کالج سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کر لی۔ بعد ازاں وہ آگے کی تعلیم کے لیے انگلینڈ چلے گئے۔ 1905 میں مختار احمد انصاری نے ایم ڈی اور ایم ایس کی ڈگری بھی حاصل کر لی۔ وہ ایک ذہین اسٹوڈنٹ تھے، انھوں نے لندن لاک ہاسپیٹل اور چیرنگ کراس ہاسپیٹل میں بطور ڈاکٹر اپنی خدمات بھی دیں۔ مختار احمد ملک کی تحریک آزادی سے اسی وقت منسلک ہو گئے تھے جب وہ انگلینڈ میں تھے۔ 1910 میں ملک واپسی کے بعد وہ انڈین کانگریس اور مسلم لیگ دونوں سے جڑ گئے۔ سیاسی سرگرمیوں کے درمیان انھوں نے اپنی طبی خدمات کو بھی جاری رکھا اور دہلی کے چاندنی چوک میں اپنا دواخانہ بھی قائم کیا۔ 1920 کی دہائی میں مسلم لیگ کی اندرونی لڑائیوں اور مسلم علیحدگی پسندی کے رجحان کو بڑھتا دیکھ کر مہاتما گاندھی اور کانگریس کے زیادہ قریب آ گئے۔ انھوں نے کئی بار AICC کے جنرل سکریٹری کی ذمہ داری نبھائی اور 1927 کے سیشن کے دوران انڈین نیشنل کانگریس کے صدر بھی رہے۔ بدقسمتی سے جب وہ مسوری سے بذریعہ ٹرین دہلی آ رہے تھے تو دل کا دورہ پڑا اور 10 مئی کو ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی تدفین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احاطے میں ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔