خان عبدالغفار خان

6 فروری 1890 – 20 جنوری 1988



خان عبدالغفار خان
خان عبدالغفار خان
user

قومی آواز بیورو

لوگوں میں سرحدی گاندھی کے نام سے مقبول خان عبدالغفار خان کی پیدائش 6 فروری 1890 میں ہندوستان کے شمال مغربی سرحد واقع ہشت نگر، پنجاب میں ہوئی تھی جو اب پاکستان میں ہے۔ چونکہ مہاتما گاندھی کی طرح عبدالغفار خان بھی تشدد کے خلاف تھے اور ان کے مزاج میں روحانیت کا عنصر شامل تھا اس لیے عوام نے انھیں سرحدی گاندھی کا لقب دیا۔ جسمانی اعتبار سے وہ جس طرح طویل قامت تھے اسی طرح جنگ آزادی میں ان کی شراکت داری بھی طویل تھی۔ ابتدائی تعلیم کا حصول پیشاور کے مشنری اسکول سے کرنے کے بعد ان کا انتخاب برٹش انڈین آرمی میں ہو گیا تھا لیکن ہندوستانیوں سے ناروا سلوک عبدالغفار خان کو برداشت نہیں ہوا اور انھوں نے آرمی چھوڑ دی۔ اس وقت سرحدی علاقے کے پٹھان غیر تعلیم یافتہ تھے جنھیں انگریز اپنی خواہش کے مطابق استعمال کر لیا کرتے تھے، لیکن اس بات کا احساس عبدالغفار خان کو جیسے ہی ہوا انھوں نے بچوں اور خواتین کے لیے اسکول شروع کر دیا۔ اس کے لیے انگریزوں نے انھیں گرفتار کر جیل بھیج دیا اور سخت تکالیف پہنچائیں۔ چھوٹتے ہی انھوں نے ’پختون‘ نام سے اخبار شروع کیا جس میں آزادی کے ساتھ ساتھ امن کے نظریہ کو فروغ دیا۔ بعد ازاں 1928 میں انھوں نے ’خدائی خدمت گار‘ کے نام سے ایک تنظیم بھی تشکیل دی جس سے جڑے سبھی افراد نے آزدای کے لیے پرامن تحریک چلائی۔ اس عظیم اور صوفی منش کا 20 جنوری 1988 کو پاکستان میں ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔