رونالڈو 2کروڑ 16لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامند

دنیا کے مشہور و معروف فٹبال کھلاڑی کرسٹیانوں رونالڈو جرمانہ ادا کرنے کے لئے رضامند ہو گئے ہیں ۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پرتگال کے فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو ٹیکس فراڈ کیس میں 23ماہ قید کی سزا سے بچنے کے لئے 2کروڑ 16لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کے معاہدے پر رضامند ہوگئے ہیں ۔
رونالڈو اپنی ہسپانوی منگیتر کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے عدالت سے باہر آئے اور اپنے پرستاروں کو آٹوگراف دے کر بلیک وین میں سوار ہوکر چلے گئے۔یو وینٹس کے 33سالہ اسٹرائیکر نے مقدمے کے تصفیے کے لئے 2کرورڑ 16لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کے عوض معطل قید کی سزا قبول کرنے پر راضی ہوگئے، جس کے بعد رونالڈو کو جیل نہیں جانا پڑے گا۔
پانچ مرتبہ فٹ بالر آف دی ایئر رہنے والے رونالڈو صرف 15منٹ کے لئے عدالت میں پیش ہوئے ، جہاں اُنہیں صرف پہلے سے طے شدہ معاہدے پر دستخط کرنا تھے۔2017 میں رونالڈو نے ان الزامات کی تردید کی تھی کہ 2011 اور 2014 کے دوران انہوں نے اپنی آمدنی چھپانے کے لئے جان بوجھ کر ایک بزنس اسٹرکچرکو استعمال کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے 2009سے 2018 تک ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کی بھی نمائندگی کی ۔ رونالڈو ابھی اٹلی کے معروف فٹبال کلب جوینٹس سے کھیل رہے ہیں اور ان کے شاندار کھیل کی وجہ سے یہ کلب اپنی لیگ میں سب سے اوپر ہے ۔ رونالڈو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جتنے اچھے فٹبال کے کھلاڑی ہیں اتنے ہی اچھے شخص بھی ہیں۔ رونالڈو اور میسی آج کے سب سے مقبول فٹبال کھلاڑیوں میں سے ہیں اور پہلے دونوں ہی اپسین کے کلبوں کے لئے کھیلتے تھے جبکہ رونالڈو اس سال اٹلی چلے گئے ہیں جبکہ میسی ابھیہ اسپین کے کلب بارسیلونا سے ہی کھیل رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔