راجستھان پریمیئر لیگ جودھ پور میں شروع

کھیلوں کی بڑی خوبی  یہی ہے کہ ان میں جیتنا اور ہارنا بنیادی بات نہیں ہوتی بلکہ صحت مند مقابلہ  اہمیت رکھتا ہے جس میں ٹیم اسپرٹ کھیلوں کی بامعنی رہنمائی کرتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) کے زیر اہتمام راجستھان پریمیئر لیگ اتوار کو جودھ پور کے برکت اللہ خان اسٹیڈیم میں شروع ہوئی۔اس کی شروعات گورنر کلراج مشرا، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی، برانڈ ایمبیسیڈر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو، آر سی اے کے صدر ویبھو گہلوت، گلوکار رویندر اپادھیائے وغیرہ کی موجودگی میں ہوئی۔ اس موقع پر مسٹر مشرا نے پریمیئر لیگ ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسٹر ویبھو گہلوت اور ان کی پوری ٹیم کو اس کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ جب بھی کوئی کرکٹ میچ ہوتا ہے تو لوگ اسے شوق سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی یہی بڑی خوبی ہے کہ وہاں جیتنا اور ہارنا بنیادی بات نہیں ہوتی بلکہ صحت مند مقابلہ ہوتا ہے جس میں ٹیم اسپرٹ کھیلوں کی بامعنی رہنمائی کرتی ہے۔ کھیل فرد کو بلند و بالا بناتے ہوئے گروپ کے لیے سوچ کی ترغیب دیتے ہیں۔


سوامی وویکانند کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی زندگیوں میں کھیلوں اور یوگا کو اپنا کر شخصیت کی ہمہ جہتی نشوونما میں مدد کرنی چاہیے اور جسمانی تندرستی کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی صحت مند رکھنا چاہیے اور اس بھگود گیتا کے پیغام کو اپنا کر پھل کی خواہشات سے بالاتر رہ کر سماجی زندگی کے ہر شعبے میں عزم کے ساتھ کام کریں۔

مسٹر مشرا نے یقین ظاہر کیا کہ راجستھان پریمیئر لیگ کے یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کو راجستھان میں کھیلوں میں شامل ہونے کی طرف راغب کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ ریاست میں اس طرح کے کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ وہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ہندوستانی ثقافت میں شامل یوگا سے جوڑنے کی بھرپور کوشش کریں ۔


راجستھان پریمیرلیگ ایونٹ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ آج صرف اس کا آغاز ہی نہیں ہے، بلکہ یہ لمحہ اپنے آپ میں ایک تاریخ رقم کر رہا ہے کیونکہ جب بھی آر پی ایل کا ذکر ہوگا تو جودھپور کی سرزمین، یہاں برکت اللہ خان اسٹیڈیم کا بھی ذکر ہوگا۔ ایونٹ کی متوقع کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام راجستھان کے کرکٹ سے محبت کرنے والوں اور کھیلوں کی صلاحیتوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ جودھ پور سے اس کا آغاز ایک خوشگوار احساس اور ایک خاص موقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔