جرمنی کو شکست دینے والے میکسکو نے کوریا کو بھی ہرایا

کوریا نے دو گول سے پچھڑنے کے بعد انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں بہترین گول داغا لیکن اسے لگاتار دوسری ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

روستوف آن ڈان: گزشتہ چمپئن جرمنی کو 1۔0 سے ہرانے والے میکسکو نے اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے سنیچر کو جنوبی کوریا کو 2۔0 سے شکست دیکر فیفا عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں گروپ ایف سے ناک آؤٹ دور میں جانے کے لئے اپنا دعوی کافی مضبوط کرلیا ہے۔

میکسکو کے عالمی چمپئن جرمنی کے خلاف جیت کے بعد حوصلے ساتویں آسمان پر پہنچ چکے تھے اور اس نے کوریا کے خلاف جیت سے یہ بات ثابت کردیا کہ جرمنی پر اس کی جیت سرسری نہیں تھی۔

کوریا نے دو گول سے پچھڑنے کے بعد انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں بہترین گول داغا لیکن اسے لگاتار دوسری ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ کوریا کو پہلے میچ میں سویڈن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شکست سے کوریائی ٹیم ناک آؤٹ دور کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

اس جیت سے میکسکو نے دوسرے دور کے لئے اپنا دعوی مضبوط کرلیا ہے لیکن ابھی اسے جرمنی اور سویڈن کے مابین مقابلے کے نتائج کا انتظار کرنا پڑے گا۔

اگر سویڈن، جرمنی کو ہراتا ہے یا پھر ڈرا کھیلتا ہے تو میکسکو ناک آؤٹ دور میں چلا جائے گا لیکن اگر جرمنی جیت جاتا ہے تو جرمنی، سویڈن اور میکسکو کو آخری گروپ میچوں کا انتظار کرنا ہوگا۔ آخری میچوں میں جرمنی کا مقابلہ کوریا سے اور سویڈن کا مقابلہ میکسکو سے ہونا ہے۔

میکسکو نے میچ کے 26 ویں منٹ میں ملی پنالٹی پر برتری بنائی۔ آندرے گواردادو کا کراس پنالٹی میں جوآن ہیون سو کے ہاتھوں سے ٹکراگیا اور میکسکو کو پنالٹی مل گئی۔ کارلوس ویلا کے شاٹ پر گول کیپر چو ہیون وو غلط سمت میں چھلانگ لگا بیٹھے اور میکسکو آگے ہوگیا۔

زیویئر ہرنادیز نے 66 ویں منٹ میں میکسکو کی برتری دوگنا کردی۔ ہرنادیز نے اپنے مارکر کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو گول میں پہنچادیا۔

سون ہیونگ نے انجری ٹائم میں بائیں پیر کے بہترین شاٹ سے کوریا کے لئےسکون انداز میں ساتواں گول داغا۔ اس شکست کے ساتھ کوریا لگاتار دوسرے عالمی کپ میں گروپ مرحلے سے باہر ہوگیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔