عالمی کپ میں پہلا بڑا الٹ پھیر: دفاعی چمپین جرمنی کی میکسیکو کے ہاتھوں شکست
فیفا ورلڈ کپ فٹبال 2018 میں گروپ ایف کے میچ میں میکسیکو نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
ماسکو: دفاعی چیمپئن جرمنی کو فیفائی ورلڈ کپ گروپ ایف میچ میں نے اتوار کو اپنے خطابی بچاؤ کی مہم کی شروعات میں ہی میکسیکو عزم مصمم کے سامنے جھکنا پڑا جس نے0۔1 کی دلچسپ جیت اپنے نام کرکے سب کو حیران کردیا ۔
برازیل میں فیفا ورلڈ کپ چیمپیئن ٹیم جرمنی کو میکسیکو نے صرف ایک گول سے شکست دے دی، جو ہائرونگ لوجانو نے میچ کے 34 ویں منٹ میں کیا ۔ لوزینیکی اسٹیڈیم میں میکسیکن ٹیم کے اس گول کے بعد، ناظرین جھوم اٹھے اور پورا اسٹیڈیم کوکان پھاڑنے والی آواز سے گونج اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے میں میکسیکو کی ٹیم نے کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دفاعی چیمپئن پر گول کے لیے کئی حملے کیے۔
یاد رہے کہ دفاعی چیمپئن جرمنی ورلڈ کپ 2018 کی سپر فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے اور میکسیکو کے ساتھ ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا رہا ہے۔
دفاعی چیمپئن جرمنی مسلسل تیسرے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں فتح سے محروم رہی ہے جب کہ میکسیکو کی جانب سے 32 سال بعد کسی بھی انٹرنیشنل فٹبال میچ میں جرمنی کو شکست دی گئی ہے۔
یو این آئی ان پٹ کے ساتھ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔