آئی ایس ایل کے پلے آف کی تاریخوں کا اعلان، فائنل 13 مارچ کو

اس سیزن میں 'اوے گول' کا رول سیمی فائنل کے میچوں میں لاگو نہیں ہوگا اور دو مرحلے کے سیمی فائنل میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔ لیگ میچوں کا مرحلہ 28 فروری کو ختم ہوگا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پنجی: فٹ بال اسپورٹس ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (ایف ایس ڈی ایل) نے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 2020-21 کے فائنل اور پلے آف کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ فاتوردہ کا جواہر لال نہرو اسٹیڈیم تیسری بار ہیرو آئی ایس ایل کے فائنل کی میزبانی کرکے لگاتار تین سیشنوں کی میزبانی کا ریکارڈ قائم کرے گا۔ پہلے مرحلے کے سیمی فائنل کے میچ 5 اور 6 مارچ کو ہوں گے اور 8 اور نو مارچ کو ریٹرن لیگ کے میچ ہوں گے۔ سیمی فائنل بمبولیم کے جی ایم سی اسٹیڈیم اور فاتوردہ کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد فائنل میچ 13 مارچ کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس سیزن میں 'اوے گول' کا رول سیمی فائنل کے میچوں میں لاگو نہیں ہوگا اور دو مرحلے کے سیمی فائنل میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔ لیگ میچوں کا مرحلہ 28 فروری کو ختم ہوگا۔ لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہنے والی ٹیم کو لیگ شیلڈ فاتح کے خطاب سے نوازا جائے گا اور وہ اے ایف سی چیمپئنس لیگ کے اگلے سیزن میں براہ راست گروپ اسٹیج میں داخل ہو گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔