فیفا عالمی کپ: گولڈن بوٹ کی ریس میں تین کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ، فرانس کے ایمباپے سب سے آگے

گولڈن بوٹ ایوارڈ کی دوڑ میں ارجنٹائنا کے لیونل میسی اور فرانس کے اولیور گروڈ بھی شامل ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں نے اب تک 4-4 گول داغے ہیں، سب سے آگے ایمباپے ہیں جنھوں نے 5 گول کیے ہیں۔

Twitter
Twitter
user

قومی آواز بیورو

قطر میں کھیلا جا رہا فیفا عالمی کپ دھیرے دھیرے اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فٹبال کے اس عالمی میلہ میں اب صرف چار میچ کھیلا جانا باقی ہے۔ ایسے مین ’گولڈن بوٹ‘ ایوارڈ کے لیے کھلاڑیوں کے درمیان ریس تیز ہو گئی ہے۔ اس وقت تین کھلاڑی اس ریس میں سب سے آگے دکھائی دے رہے ہیں، اور ان میں فرانس کے ایمباپے سب سے آگے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ’گولڈن بوٹ‘ ایوارڈ عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔ فیفا عالمی کپ کے سیمی فائنل مقابلے 14 دسمبر سے شروع ہو رہے ہیں اور اب سبھی کی نگاہیں سیمی فائنل کے ساتھ ساتھ کھیلنے والی ٹیموں کے ان کھلاڑیوں پر بھی ہے جو گولڈ بوٹ ایوارڈ کے دور میں شامل ہیں۔


فیفا عالمی کپ 2022 میں گولڈ بوٹ ایوارڈ میں فرانس کے کلین ایمباپے سب سے آگے ہیں جنھوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں 5 گول داغے ہیں۔ ان کے گول کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ہے کیونکہ فرانس کی ٹیم نے سیمی فائنل میں انٹری کی ہوئی ہے۔ فرانس کا 15 دسمبر کو مراکش کے ساتھ مقابلہ کھیلا جائے گا۔ ایسے میں امید ہے کہ ایمباپے اپنے گول کی تعداد کو بڑھائیں گے۔

گولڈن بوٹ ایوارڈ کی دوڑ میں ارجنٹائنا کے لیونل میسی اور فرانس کے اولیور گروڈ بھی شامل ہیں۔ میسی نے ارجنٹائنا کی قیادت کرتے ہوئے اب تک 4 گول داغے ہیں۔ وہ اپنی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ ارجنٹائنا کی ٹیم کروشیا کے خلاف اپنا سیمی فائنل مقابلہ 14 دسمبر کو کھیلے گی۔ فرانس کے اولیور گروڈ بھی ٹورنامنٹ میں چار گول داغ چکے ہیں اور وہ بھی گولڈن بوٹ کی ریس میں بنے ہوئے ہیں۔ یعنی فیفا عالمی کپ میں گولڈن بوٹ کے لیے تین کھلاڑیوں میں مقابلہ سخت دیکھنے کو ملے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔