فیفا عالمی کپ 2022: سربیا کے خلاف کیمرون کی شاندار واپسی، میچ 3-3 سے ڈرا
سربیا کی ٹیم شروع سے ہی میچ میں حاوی رہی لیکن جوش میں کھیل رہی کیمرون کی ٹیم نے اس کا اچھا مقابلہ کیا اور میچ کو برابری پر ختم کیا۔
فیفا عالمی کپ میں کیمرون اور سربیا کا میچ 3-3 کے اسکور پر ختم ہوا۔ سربیا، جس نے پہلے ہاف میں ایک گول کے مقابلے دو گولوں کی سبقت حاصل کر لی تھی اور دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی ایک گول اور کر کے تین گول کر کے دو گولوں کی سبقت حاصل کر لی تھی، لیکن کمیرون کے جیسے ہی اسٹرائیکر ابو بکر میدان میں اترے ویسے ہی کھیل بدل گیا۔ پہلے ابو بکر نے خود ایک شاندار گول کیا تو اس کے بعد ان کے دیے ہوئے پاس پر چوپو موٹنگ نے گول کر کے میچ کو برابری پر لا دیا۔
سربیا نے زیادہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن دفاعی غلطیوں کی وجہ سے میچ برابری پر ختم ہوا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے لئے آگے جانے کے امکانات ابھی باقی ہیں۔ آج دیر رات اسی گروپ کی برازیل ٹیم کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا اور جو اس میچ میں جیتے گا اس کا اگلے دور میں جانا یقینی ہو جائے گا۔ لیکن اس گروپ سے جو دوسری ٹیم جائے گی اس کا فیصلہ اس گروپ کے اگلے میچوں سے ہوگا۔ ابھی برازیل اور سوئٹزرلینڈ کے تین تین پوائنٹس ہیں جبکہ کیمرون اور سربیا کے ایک ایک پوائنٹ ہیں۔
سربیا کی ٹیم شروع سے ہی میچ میں حاوی رہی لیکن جوش میں کھیل رہی کیمرون کی ٹیم نے اس کا اچھا مقابلہ کیا اور میچ کو برابری پر ختم کیا۔ سربیا کے اسٹرائیکر میتروچ کی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن آج ان کا دن نہیں تھا اور وہ کئی گولوں سے محروم رہ گئے۔ ایک بار گیند گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آ گئی اور دوسرے کئی موقعوں پر بہت قریب سے گزر گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔