عالمی کپ فٹبال: امریکی خواتین نے رقم کی تاریخ، نیدرلینڈ کو 0-2 سے ہرا کر خطاب پر کیا قبضہ

اپنی جیت پر امریکی کھلاڑی راپینو کا کہنا تھا کہ ’’یہ تاریخ ہے، مجھے نہیں معلوم کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں پر بہت خوش ہوں‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہم پاگل ہیں اور یہی چیز ہمیں خاص بناتی ہے‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پیرس،8جولائی(یو این آئی)فرانس میں ہونے والے خواتین کے فٹ بال عالمی کپ کے فائنل میں امریکہ نے نیدر لینڈ کو 0-2 گول سے شکست دیتے ہوئے عالمی کپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دفاعی چمپئن نیدر لینڈ کو میچ کے پہلے ایک گھنٹے میں بال پر قبضہ رکھنے اور گول کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا تھا جس کے بعد امریکی کھلاڑی راپینو پینالٹی میں گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ پر سبقت دلائی۔

نیدرلینڈ کی کھلاڑی وین وینین ڈال کی غلطی سے امریکہ کو پنالٹی کارنر کا موقع ملا جس کا راپینول نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا۔ بعد ازاں میچ کے 69ویں منٹ پر امریکی ٹیم کی کھلاڑی روز لیویل نے ایک اور گول کرکے نیدرلینڈ کے لیے مزید مشکلات کھڑی کردیں۔ واضح رہے کہ نیدرلینڈ یوروپی چمپئن بھی ہیں۔


اپنی جیت پر امریکی کھلاڑی راپینو کا کہنا تھا کہ ’’یہ تاریخ ہے، مجھے نہیں معلوم کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں پر بہت خوش ہوں''۔ ان کا کہنا تھا کہ ''ہم پاگل ہیں اور یہی چیز ہمیں خاص بناتی ہے، ہم ہار نہیں مان سکتے ہم جیت کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں''۔ امریکی خواتین کی فٹ بال ٹیم کی کوچ جل الیس کا کہنا تھا کہ ''ٹیم نے دل و دماغ سے کھیلا اور تاریخ رقم کردی''۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔