'یہ نہ ایران ہے اور نہ ہی شام'نوپور شرما کے بیان کے بعد ہنگامہ آرائی پر بولےوویک اگنی ہوتری

بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے متنازعہ بیان کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہیں ۔ اس دوران فلم کشمیر فائلزکے ڈاریکٹر وویک اگنی ہوتری نے ان مظاہرین کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے متنازعہ بیان کو لے کر ملک بھر میں ماحول گرم ہے ۔ جمعہ یعنی کل نوپور شرما اور بی جے پی لیڈر نوین جندل کے بیانات کے خلاف ملک بھر کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر مظاہرے دیکھنے میں آئے۔

دریں اثنا، فلم 'دی کشمیر فائلز' کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے ان مظاہرین کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور ٹویٹ کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔


درحقیقت بی جے پی لیڈر نوپور شرما کی طرف سے پیغمبر اسلام کے بارے میں کئے گئے متنازعہ بیان پر لکھنؤ، کرناٹک، کولکاتہ، رانچی جیسے کئی علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ اس احتجاج میں کئی مقامات پر نوپور شرما اور نوین جندل کے پتلے لٹکائے ہوئے دکھائے گئے۔

اس پر وویک اگنی ہوتری نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک کے بعد ایک ٹویٹ کیا ہے۔ وویک اگنی ہوتری نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'تمام دوستوں سے معذرت، لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ ایران، عراق اور شام نہیں ہے۔ یہ ہے موجودہ ہندوستان، یہ آج کا ہندوستان ہے۔‘‘


واضح رہے اس متنازعہ بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلے ہی نوپور شرما کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ ایسے میں دی کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے نوپور شرما کی معطلی کے حوالے سے اپنی رائے دی تھی۔ تب وویک اگنی ہوتری نے کہا تھا کہ 'آج ہندوستان ہندوستان کے خلاف ہے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔