’تُنیشا کی ماں اسے پیسے نہیں دیتی تھی، ایک بار گلا بھی دبایا تھا‘، شیزان کے وکیل نے لگائے کئی الزامات

پیر کے روز شیزان خان کے وکیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کئی ایسی باتیں میڈیا کے سامنے رکھیں جو تُنیشا شرما کیس کے ایک نئے باب کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تُنیشا شرما اور&nbsp;شیزان خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تُنیشا شرما اورشیزان خان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

تُنیشا شرما خودکشی معاملہ میں ایک نیا باب سامنے آیا ہے جو تُنیشا کی فیملی پر ہی انگلیاں اٹھاتا دکھائی دے رہا ہے۔ ٹی وی اداکارہ تُنیشا نے 24 دسمبر کو سیریل ’علی بابا: داستانِ کابل‘ کے سیٹ پر پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی تھی، اور اس معاملے میں سیریل میں ان کے ساتھ کام کرنے والے شیزان خان پولیس کی گرفت میں ہیں۔ تُنیشا کی ماں نے شیزان پر کئی طرح کے الزامات عائد کیے ہیں، لیکن اب شیزان کے وکیل نے تُنیشا کی فیملی کو ہی کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

پیر کے روز شیزان خان کے وکیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کئی ایسی باتیں میڈیا کے سامنے رکھیں جو تُنیشا شرما کیس کے ایک نئے باب کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تُنیشا کے رشتے اپنی فیملی کے ساتھ اچھے نہیں تھے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار تو اداکارہ کی ماں نے ہی اس کا گلا دبایا تھا۔ شیزان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی ماں نے جب تُنیشا کا گلا دبایا تھا تو یہ بات تُنیشا نے اُس وقت جس سیریل میں کام کر رہی تھی اس کے ڈائریکٹر کو بھی بتائی تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے سنجیو کوشل کا بھی تذکرہ کیا جو کہ تُنیشا کی ماں کے دوست ہیں۔


وکیل کے مطابق سنجیو سے تُنیشا بہت زیادہ ڈرتی تھی۔ سنجیو کی وجہ سے تُنیشا کو انزائٹی ایشوز آتے تھے اور اسی وجہ سے وہ اپنے دوست کنور ڈھلوں کے ساتھ 3 ماہ تک رکی تھی۔ شیزان کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ تُنیشا کی محنت کی کمائی ان کی ماں اپنے پاس رکھتی تھیں اور وہ انھیں ایک ایک پیسہ کے لیے محتاج بنائے رکھتی تھیں۔ حتیٰ کہ ان کی ماں ونیتا شرما پیسوں کے لیے تُنیشا سے بہت سوال جواب کیا کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تُنیشا کی ماں ونیتا شرما نے شیزان کے کنبہ پر کئی سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ ونیتا نے کہا تھا کہ شیزان کا کنبہ تُنیشا کو اردو سکھا رہے تھے اور اس پر مذہب بدلنے کا دباؤ بھی بنا رہے تھے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ تُنیشا ان کے کنبہ کو مہنگے مہنگے تحائف دیتی تھی اور شیزان کی بہن کے لیے برتھ ڈے سرپرائز پلان کرتی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔