نئے سال کا جشن منانے کے لیے شملہ میں سیاحوں کی بھیڑ جمع

اس بار نئے سال پر برف باری کے بھی امکانات ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح برف باری دیکھنے ہماچل پہنچیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جہاں پہلے لاکھوں سیاح کرسمس پر راجدھانی شملہ پہنچے تھے، اب نئے سال پر بھی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

نئے سال کا جشن منانے کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں ہماچل پردیش پہنچ رہے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں شملہ کے داخلی راستے شوگی بیریئر سے تقریباً 1.60 لاکھ گاڑیاں شہر میں داخل ہوئیں، جن میں لاکھوں سیاح یہاں پہنچ چکے ہیں۔ شملہ کے ہوٹلوں میں 100 فیصد بکنگ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے سیاحت کا کاروبار بہت اچھا چل رہا ہے۔

ہوٹل والوں کے مطابق دسمبر کے بعد جنوری کے مہینے میں بھی ریاست کے تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بھیڑ ہوگی۔ اس بار نئے سال پر برف باری کے بھی امکانات ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح برف باری دیکھنے ہماچل پہنچیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔