سوشانت سنگھ راجپوت معاملہ: بہار کے آئی پی ایس افسر قرنطینہ سے آزاد، ممبئی چھوڑنے کے احکامات

سوشانت سنگھ خودکشی معاملے کی تفتیش کے لئے ممبئی آئے ہوئے بہار کے آئی پی ایس افسر ونے تیواری کو ممبئی میں قرنطینہ سے آزادی مل گئی ہے، اب انہیں ہفتہ تک تک ممبئی چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: سوشانت سنگھ خودکشی معاملے کی تفتیش کے لئے ممبئی آئے ہوئے بہار کے آئی پی ایس افسر ونے تیواری، جنھیں ممبئی پہنچے کے بعد قرنطین کر دیا گیا تھا، وہاں سے چھٹکارا دے کر کل ہفتہ تک ممبئی چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

آئی پی ایس ونئے تیواری کو بی ایم سی نے قرنطینہ سے آزاد ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کوارنٹائن کیا گیا تھا، لیکن ہاں یہ ضرور ہے کہ تحقیقات کو کوارنٹائن کیا گیا تھا۔ بہار پولس جانچ کر رہی تھی (سوشانت سنگھ راجپوت موت معاملہ میں) اس میں رخنہ اندازی ہوئی۔“

واضح رہے کہ آئی پی ایس افسر ونئے تیواری کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ 6 دنوں سے قرنطین مرکز میں رکھا گیا تھا۔ آج جمعہ کو یہاں عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں ممبئی شہر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر پی ویل راسو نے رات دیر گئے ونے تیواری کو قرنطین مرکز سے چھوڑنے کے احکامت جاری کیے۔


عیاں رہے کہ ، اس سے قبل بہار پولیس نے جمعرات کے روز بی ایم سی کو خط لکھا تھا کہ آئی پی ایس افسر ونئے تیواری، کو قرنطین میں رکھے جانے سے استثنا دے کر ان کی آبائی ریاست بہار میں اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کے لیے واپسی کی سہولت فراہم کی جائے۔ بہار پولس نے یہ بھی صراحت کی تھی کہ اب ان کی ممبئی میں کوئی ضرورت باقی نہیں رہئ۔

اس کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن نے انھیں 8 اگست تک ممبئی چھوڑنے کا حکم دیا ہے اور انھیں بہار کے آئی پی ایس افسر ونئے تیواری 2 اگست کو سوشانت سنگھ راجپوت معاملے کی تحقیقات کے لیے ممبئی پہنچے تھے، تاہم ، کووڈ ۔19 پروٹوکول کے مطابق ، انھیں گورگاؤں کے ایس آر پی ایف گیسٹ ہاؤس میں گھر میں قرنطین کردیا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق بہار پولیس نے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ نیز اس ضمن میں بی ایم سی نے کہا کہ وہ اس معاملے میں محض مناسب طریقہ کار پر عمل پیرا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔