سوشانت کیس: ممبئی پولیس اور بی ایم سی کے خلاف ریاستی انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس جاری

کمیشن نے سوشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کی اداکارہ گرل فرینڑ ریا چکرورتی کے مردہ خانے کا دورہ کرنے اور وہاں وقت گزارنے کی خبروں کا اثر لیتے ہوئے نوٹس کے ذریعے وضاحت طلب کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت موت کے معاملے میں مہاراشٹر اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے برہن ممبئی مونسپل کارپوریشن اور ممبئی پولیس کے نام نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن نے سوشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کی اداکارہ گرل فرینڑ ریا چکرورتی کے مردہ خانے کا دورہ کرنے اور وہاں وقت گزارنے کی خبروں کا اثر لیتے ہوئے نوٹس کے ذریعے وضاحت طلب کی ہے-

کمیشن نے خبروں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور شہری حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ پیر 31 اگست تک اس معاملے میں اپنی تفصیلی وضاحت پیش کریں۔ ذرائع کے مطابق 14 جون کوسوشانت سنگھ کی موت کے بعد اسکی لاش کو کوپر ہسپتال ولے پارلے کے مردہ خانے میں رکھا گیا تھا جھاں ریہا چکرورتی گئ تھی ان ویڈیو اور خبروں کو کمیشن کے عھدیداران نے دیکھا تھا اس کے بعد کمیشن نے اپنے


لیگل ونگ کو ہدایت تھی کہ وہ اس سے متعلقہ دفعات کا پتہ کریں کیونکہ صرف خاندان کے افراد کو ھی متوفی کے قریب مردہ خانے میں جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ کمیشن نے کارپوریشن کی جانب سے چلاے جانے والے اسپتال کے ڈین کو ھدایت دی ہے کہ وہ ریہا چکرورتی کے مردہ خانے میں جانے اجازت اور اس کے پاس پہنچنے کے پیچھے کی صورتحال کی وضاحت کرے-

ویڈیوز سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر وائرل ہونے کے بعد ،کمیشن کو اس معاملے میں گذشتہ ماہ متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد اس نے ازخود کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قانون کے مطابق چونکہ مرنے والوں سے غیرمتعلقہ افراد کو مردہ خانوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہے ، لہذا اس معاملے میں ملوث تمام افراد کو متعلقہ قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔