سوشانت کیس: ریا کے بھائی نے پیرہار سے منشیات خریدی تھی، این سی بی کا انکشاف

این سی بی نے انکشاف کیا ہے کہ کلیدی ملزم ریا چکرورتی کا بھائی شووک چکرورتی گرفتار شدہ اسمگلر عبد الباسط پر یہار سے گانجہ اور ماریجوانا خریدتا تھا اور گوگل اکاؤنٹ کے ذریعے اس کی ادائیگی کرتا تھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ سے منسلک منشیات کی اسمگلنگ کی تحقیقات کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے معاملہ میں گرفتار ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی اور سیموئل مرانڈا کو آج عدالت میں پیش کرے گی۔ ہفتہ کی شب تقریباً 9 گھنٹے کی پوچھ گچھ کئے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

این سی بی نے انکشاف کیا ہے کہ کلیدی ملزم ریا چکرورتی کا بھائی شووک چکرورتی گرفتار شدہ اسمگلر عبد الباسط پر یہار سے گانجہ اور ماریجوانا خریدتا تھا اور گوگل اکاؤنٹ کے ذریعے اس کی ادائیگی کرتا تھا۔

اس بات کا انکشاف این سی بی نے ممبئی کی ایک عدالت میں پیرہار کی پیشی کے دوران کیا۔ این سی بی کو یہ معلومات اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بارے میں ڈرگ اینگل کی جانچ شروع کرنے کے بعد ملی۔ خیال رہے اداکار سوشانت سنگھ 14 جون کو اپنے باندرا فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔


تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

عدالت نے 9 ستمبر تک پریہار کو این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا۔ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے بعد سوشانت کی موت کی تحقیقات میں شامل ہونے والی این سی بی تیسری مرکزی ایجنسی ہے۔

این سی بی کے افسران نے بتایا کہ ایک اور اسمگلر زید ولاترا ، جسے گرفتار کیا گیا تھا ، نے بیورو کے سامنے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ وہ پریہارکیلئے’ریسیور‘کے طور پر کام کرتا تھا اوروہ اس سے چرس یا ماریجوانا لیا کرتا تھا۔ پریہارنے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شووک کی ہدایات کے مطابق ولاترا اور مفرور ملزم کیزان ابراہیم سے منشیات خریدتا تھا اور سوشانت کے گھر کے منیجر سیموئیل مرانڈا کو بھجوایا جاتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔