شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری پر سپریم کورٹ کی روک

سپریم کورٹ نے فلمی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور معروف ہیرا تاجر راج کندرا کی پورن فلم ریکٹ معاملے میں گرفتاری پر بدھ کو چار ہفتوں کے لیے عبوری روک لگا دی۔

راج کندرا / آئی اے این ایس
راج کندرا / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے فلمی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور معروف ہیرا تاجر راج کندرا کی پورن فلم ریکٹ معاملے میں گرفتاری پر بدھ کو چار ہفتوں کے لیے عبوری روک لگا دی۔ جج ونیت سرن اور جج انیرودھ بوس کی بنچ نے رج کندرا کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے اسے راحت دی۔ بنچ نے اس معاملے میں مہاراشٹر حکومت اور ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے پورن فلم کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں راج کندرا پر مختلف مجرمانہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ یہ مجرمانہ معاملہ سال 2020 کا ہے۔ پہلے سے ہی کئی مجرمانہ الزامات میں گھرے راج کندرا نے اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ سے پیشگی ضمانت کی فریاد کی تھی، جسے خارج کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جہاں سے اسے راحت مل گئی۔


فلموں کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ایک دوسرے مجرمانہ معاملے میں ممبئی پولیس نے جولائی میں گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں اسے ستمبر میں ضمانت مل گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔