رجنی کانت کی اکھلیش سے ملاقات

سپراسٹار رجنی کانت سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے کہا’جب دل ملتے ہیں تو لوگ مل جاتے ہیں‘۔  دونوں ایک لمبے وقت کے بعد ملے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

یو این آئی

فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے اتوار کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادوسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو، سابق کابینی وزیر راجندر چودھری بھی موجود رہے۔

اپنی فلم’جیلر‘ کے پرموشن کے سلسلے میں یہاں آئے رجنی کانت نے نیتاجی(ملائم سنگھ) کو یاد کرتے ہوئے ان کی تصویر پر گلپوشی کی۔ انہوں نے کہا’نیتا جی میرے بہت اچھے دوست تھے۔ میں اپنے دوست سے ملنے آیا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ اکھلیش سے ان کی  نو سال پہلے ممبئی میں ایک پروگرام میں ملاقات ہوئی تھی۔ اسی دن سے ہم  دونوں دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پانچ سال پہلے ایک شوٹنگ کے لئے لکھنؤ آئے تھے لیکن اس وقت اکھلیش سے ملاقات نہیں ہوپائی تھی۔ ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے کہا’جب دل ملتے ہیں تو لوگ مل جاتے ہیں۔ میسور میں انجینئرنگ کی پڑھائی کے دوران پردے پر رجنی کانت جی کو دیکھ کر جتنی خوشی ہوتی تھی وہ آج بھی برقرار ہے۔ نو سال پہلے ہم جب ذاتی طور سے ملے تھے تب سے ہماری دوستی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔