پھر ایک اداکار نے کر لی خودکشی، ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور نام سدھیر ورما نے دنیا کو کہا الوداع

سدھیر ورما کے ساتھی اداکار سدھاکر نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’سدھیر! اتنا پیارا شخص... آپ کو جان کر اور آپ کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا بھائی۔ یقین نہیں ہو رہا کہ آپ اب اس دنیا میں نہیں ہو۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سدھیر ورما، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سدھیر ورما، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

اداکاروں میں خودکشی کا چلن دن بہ دن بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں جب ٹی وی کی مشہور جواں سال اداکارہ تُنیشا شرما نے موت کو گلے لگا لیا تھا، اور اب ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور نام سدھیر ورما نے اپنی رہائش پر خود کشی کر لی۔ ٹالی ووڈ اداکار نے وشاکھاپٹنم واقع اپنی رہائش پر پیر کے روز خودکشی کی جس کی تصدیق ان کے کچھ ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔ یہ بھی خبر سامنے آ رہی ہے کہ سدھیر ورما کی آخری رسومات ویزگ نامی جگہ پر ادا کی جائے گی۔

سدھیر ورما کے ساتھ کام کر چکے اداکار سدھاکر کوماکولا نے ان کی موت پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے ’’سدھیر! اتنا پیارا شخص... آپ کو جان کر اور آپ کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا بھائی۔ یقین نہیں ہو رہا ہے کہ آپ اب اس دنیا میں نہیں ہو۔ اوم شانتی۔‘‘ تیلگو فلموں کے مشہور ہدایت کار وینکی کدومولا نے بھی اس سلسلے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’’کئی بار سب سے پیاری مسکراہٹ میں بہت درد چھپا ہوتا ہے... آپ کو یہ نہیں کرنا چاہیے تھا... آپ کی روح کو سکون ملے۔‘‘


سدھیر ورما کی خودکشی کی خبر ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کا غم صاف دکھائی دے رہا ہے۔ لگاتار انھیں خراج عقیدت پیش کیے جا رہے ہیں۔ سدھیر ورما نے اپنی جان کیوں لی، اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی سامنے نہیں آیا ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ وہ ذاتی زندگی میں گزشتہ کچھ وقت مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ وہ ذہنی طور پر بھی کافی دباؤ میں تھے۔ ہو سکتا ہے اسی وجہ سے سدھیر ورما نے خودکشی جیسا سخت قدم اٹھایا۔

واضح رہے کہ سدھیر ورما نے 2013 میں فلم ’سوامی را را‘ سے اداکاری کے شعبہ میں قدم رکھا تھا۔ پھر انھوں نے کئی فلموں میں کام کیا، لیکن 2016 میں ریلیز ہوئی فلم ’کندانپو بوما‘ سے انھیں خوب شہرت حاصل ہوئی۔ حالانکہ سدھیر ورما کی بہترین اداکاری کے باوجود انھیں اچھی فلموں کے آفر نہیں مل پا رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔