شبانہ اعظمی کی والدہ اور تھیٹر و فلم اداکارہ شوکت کیفی کا انتقال
مشہور فلم تھیٹر آرٹسٹ اور شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت کیفی کا جوہو میں واقع ان کی رہاش پر انتقال ہو گیا، وہ ایک طویل عرصے سے علیل تھیں
مشہور فلم تھیٹر آرٹسٹ، معروف شاعر کیفی اعظمی کی اہلیہ اور شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت کیفی جمعہ کے روز جوہو میں واقع گھر میں انتقال کر گئیں، وہ ایک طویل عرصے سے علیل تھیں۔ شوکت کیفی نے اپنی بیٹی شبانہ کے بازوؤں میں آخری سانس لی۔ کیفی اعظمی ویلفیئر سوسائٹی کے ڈپٹی منیجر آشوتوش کے مطابق، شوکت اعظمی کی تدفین ممبئی میں ہی ہوگی۔
شوکت کیفی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی کیفی اعظمی کے اعظم گڑھ ضلع میں آبائی گاؤں میں واقع فتح منزل سمیت پورے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
شوکت مشہور شاعر کیفی اعظمی کی اہلیہ تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ لوگ انہیں پیار سے آپا کہہ کر پکارتے تھے۔ انہیں ایم ایس ساتھیو کی فلم ’گرم ہوا‘ ، مظفر علی کی فلم ’عمراؤ جان‘ اور ساگر ساتھاڈی کی فلم ’بازار‘ میں بہترین اداکاری کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔
شوکت آپا نہ صرف اپنی اداکاری کے لئے جانی جاتی تھیں بلکہ اپنی محبت کی کہانی اور ان کی یادداشتوں کی کتاب ’کیفی اور میں‘ کے لئے بھی انہیں جانا جاتا تھا۔ وہ روشن خیال طبقے میں بہت مشہور تھیں۔ ان کی یادداشتوں پر بیٹی شبانہ اعظمی اور داماد (شابانہ اعظمی کے شوہر) جاوید اختر تھیٹروں میں پرفارم بھی کر چکے ہیں۔ تھیر ایکٹ میں شبانہ نے شوکت کی زندگی اور جاوید اختر نے کیفی کے کردار کو اپنے لفظوں میں پرویا تھا۔۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔