کرن جوہر کی سالگرہ پارٹی میں شامل کئی مہمان کووڈ سے متاثر
پارٹی میں شامل شاہ رخ خان، کٹرینہ کیف اور آدتیہ رائے کپورکووڈ سے متاثر پائے گئے تھے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پارٹی میں شامل تقریباً 50-55 لوگ کووڈ سے متاثر ہیں۔
ممبئی میں کورونا کے پھیلنے کی خبریں آ رہی ہیں ۔پورے مہاراشٹر میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے تقریباً 50 سے 55 مہمان کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔
پارٹی کا اہتمام ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں واقع یش راج فلمز اسٹوڈیو میں کیا گیا تھا۔ اس میں ریتھک روشن، شاہ رخ خان، کٹرینہ کیف، کیارا اڈوانی، جانہوی کپور، ملائکہ اروڑہ، کرینہ کپور خان جیسی کئی بی ٹاؤن ہستیاں شامل ہوئی تھیں۔
اس سے قبل پارٹی میں شامل شاہ رخ خان، کٹرینہ کیف اور آدتیہ رائے کپورکووڈ سے متاثر پائے گئے تھے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پارٹی میں شامل تقریباً 50-55 لوگ کووڈ سے متاثر ہیں۔
معلومات کے مطابق بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی اس کی علامات محسوس ہوئی ہیں لیکن بہت سے لوگ اسے ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔
اداکار کارتک آرین بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، حالانکہ انہوں نے پارٹی میں شرکت نہیں کی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔