ثنا مقبول نے 'بگ باس او ٹی ٹی 3' کا خطاب اپنے نام کیا

ثنا مقبول نے بگ باس او ٹی ٹی 3کا خطاب جیت لیا ہے۔واضح رہے  کہ نیازی، ثنا مقبول، رنویر شوری، کریتکا ملک، سائی کیتن راؤ بھی فاتح کی اس دوڑ میں شامل تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

کل یعنی  2 اگست کو ہونے والے 'بگ باس او ٹی ٹی 3' کے فائنل میں ثنا مقبول نے شو کی ٹرافی پر  اپناقبضہ کر لیا ہے۔ فائنل میں ٹاپ 5 فائنلسٹ رنویر شوری، نیازی، سائی کیتن راؤ، ثنا مقبول اور کرتیکا ملک تھے۔ بگ باس او ٹی ٹی 3 کی ٹرافی کے لیے ان سب کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ ریپر نیازی بگ باس کے تیسرے سیزن میں رنر اپ تھے۔ ثنا مقبول نے ریپر نیازی کو شکست دے کر سیزن 3 کی ٹرافی جیت لی ہے۔ ٹرافی کے ساتھ ثنا مقبول کو 25 لاکھ روپے کی رقم بھی ملی۔

ثنا مقبول کو نہ صرف یہ شاندار ٹرافی ملی ہے بلکہ اس کے ساتھ انہیں 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی ہے۔ بگ باس او ٹی ٹی 3 کی فاتح بننے کے بعد وہ بہت خوش دکھائی دیں اور ان کے  مداح انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے میں مصروف ہیں۔


بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی بالی ووڈ سپر اسٹار انل کپور نے کی۔ انل کپور نے ایک ایپی سوڈ کے لیے تقریباً 2 کروڑ روپے فیس لی۔ قابل ذکر ہے کہ بگ باس او ٹی ٹی 2 کی میزبانی سلمان خان نے کی تھی۔ کرن جوہر بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کے میزبان تھے۔

پانچوں فائنلسٹ کے اہل خانہ نے بگ باس او ٹی ٹی 3کے گرینڈ فائنل میں شرکت کی۔ اس دوران انل کپور نے پانچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی بگ باس او ٹی ٹی 3کے دیگر مقابلوں نے بھی بگ باس کے آخری مرحلے میں حصہ لیا۔


واضح رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کا تیسرا سیزن 21 جون سے Jio سنیما پر شروع ہوا تھا۔ اس سیزن میں کل 16 مدمقابل تھے۔ ان میں نیازی، ثنا مقبول، رنویر شوری، کریتکا ملک اور سائی کیتن راؤ کے علاوہ ثنا سلطان، دیپک چورسیا، شیوانی کماری، ارمان ملک، وشال پانڈے، لاوکیش کٹاریہ، پائل ملک، چندریکا دکشت ، نیرج گویت، منیشا اور پونشا ال کھٹوانی شامل تھے ۔ جبکہ عدنان شیخ نے بعد میں وائلڈ کارڈ انٹری لی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔