تمل ناڈو میں 'امرن' فلم کی نمائش کے دوران تھیٹر پر پٹرول بم پھینکے

بم پھینکے جانے کے اس واقعہ  کے بعدتمل ناڈو میں فلم’ امرن ‘دکھانے والے تمام سینما گھروں کے لیے پولیس کی حفاظت کا حکم دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

user

یو این آئی

دو نامعلوم بدمعاشوں نے سنیچر کی صبح تمل ناڈو کے جنوبی ضلع ترونیل ویلی کے میلاپالیم میں اداکار شیوکارتھیکیان کی اداکاری والی تمل فلم 'امرن' کی نمائش کے دوران تھیٹر میں تین پٹرول بم پھینکے گئے، تاہم یہ راحت کی بات رہی کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ النگار سنیما ہال پر پھینکا گیا پٹرول بم داخلی دروازے پر پھٹ گیا۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تھیٹر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔

قریبی عمارت سے برآمد ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس نے دو افراد کو پٹرول بم پھینکتے ہوئے اور تیزی سے موقع سے بھاگتے ہوئے دیکھا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر دونوں ملزمان کی شناخت کر کے ان کی گرفتاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔


فلم میں مسلمانوں کی منفی اور ملک دشمن تصویر کشی کے خلاف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) سمیت مسلم تنظیموں کے جاری احتجاج کے درمیان 'امرن' دکھائے جانے والے سنیما ہال پر پٹرول بم پھینکے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔اس کے بعد، تمل ناڈو میں فلم امرن دکھانے والے تمام سینما گھروں کے لیے پولیس کی حفاظت کا حکم دیا گیا۔