آسکر کی دوڑ میں مزید ایک ہندی فلم کی ہوئی انٹری، فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے بعد ’سنتوش‘ کو ملی خوشخبری

شہانہ گوسوامی اور سنیتا راجوار کی اداکاری والی فلم ’سنتوش‘ کو آسکر 2025 کے لیے ہندوستان کی طرف سے نہیں بلکہ برطانیہ کی طرف سے آفیشیل انٹری ملی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فلم ’سنتوش‘ کا پوسٹر</p></div>

فلم ’سنتوش‘ کا پوسٹر

user

قومی آواز بیورو

دو دن قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ نے آسکر 2025 کے لیے ہندوستان کی طرف سے آفیشیل انٹری حاصل کی ہے، اور اب مزید ایک ہندی فلم آسکر ایوارڈس کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔ اس فلم کا نام ’سنتوش‘ ہے۔ حالانکہ اس فلم کو ہندوستان کی طرف سے انٹری نہیں ملی ہے، بلکہ برطانیہ نے آسکر 2025 میں آفیشیل انٹری کے لیے اس فلم کا انتخاب کیا ہے۔

’ڈیڈلائن‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ’سنتوش‘ کا انتخاب ’بافٹا‘ نے کیا تھا۔ یہ ادارہ امریکن اکیڈمی کی طرف سے مقرر ہے۔ اس ادارہ کو برطانیہ کی طرف سے انٹری سبمٹ کیے جانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ فلم ’سنتوش‘ کا پریمیر کانس فلم فیسٹیول میں بھی ہو چکا ہے، اس لے اس سے لوگوں کو بہت امیدیں وابستہ ہو گئی ہیں۔ اس فلم کو برطانیہ میں وسیع پیمانہ پر ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم کی ہدایت کاری سندھیا سوری نے کی ہے اور اسے بنانے میں برطانوی پروڈیوسرز کا بہت تعاون رہا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی طرف سے آسکر 2025 کے لیے فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کا انتخاب دو روز قبل ہوا تھا۔ اس فیصلے کے بعد فلم کی ہدایت کار کرن راؤ اور پروڈکشن کمپنی کے مالک عامر خان نے بے انتہا خوشی کا اظہار کیا تھا۔ عامر خان نے تو فلم فیڈریشن آف انڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ ’’ہم سب اس خبر سے بہت خوش ہیں۔ مجھے کرن اور ان کی پوری ٹیم پر فخر ہے۔ میں فلم فیڈریشن آف انڈیا کی انتخابی کمیٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے آسکر میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے ہماری فلم کو منتخب کیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔