ایک لاکھ مہاجر مزدوروں کو ملازمت دیں گے سونو سود

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے ایک لاکھ مہاجر مزدوروں کو نوکری دینے کا اعلان کر دیا ہے، اس بات کی اطلاع سونو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سونو سود نے لاک ڈاؤن کے دوران پھنسے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر واپس بھیجا تھا۔ اب وہ ان کے لئے ملازمت کا انتظام کرنے والے ہیں۔ سونو سود نے 30 جولائی کو اپنی سالگرہ کے موقع پر تین لاکھ ملازمتوں کا اعلان کیا تھا۔ اب انہوں نے اے ای پی سی کے ساتھ شراکت داری کرکے ایک لاکھ افراد کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع سونو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دی ہے۔

سونو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ’’جہاں چاہ وہاں راہ! میرے مہاجر بھائیوں کے لئے میں نے اب کی اے ای پی سی کے ساتھ شراکت داری۔ ’پرواسی روزگار ڈاٹ کام‘ کے ذریعے ملک بھر میں ’’اپیرل مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کمپنیوں‘‘ میں ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا بڑا وعدہ۔ شکریہ، جئے ہند‘‘۔


اس سے قبل سونو سود نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹ میں لکھا تھا ’’میری سالگرہ کے موقع پر میرے مہاجر بھائیوں کے لئے ’پرواسی روزگارڈاٹ کام ‘ کی تین لاکھ ملازمتوں کے لئے میرا قرار۔ یہ سبھی اچھی تنخواہ، پروویڈنٹ فنڈ، ای ایس آئی اور دیگر فوائد مہیا کراتے ہیں۔ شکریہ اے ای پی سی، سی آئی ٹی آئی، ٹرائڈینٹ، کوش کورپ، ایمیزون، سوڈیکسو، اربن کمپنی، پورٹیا اور دیگر سبھی کا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Aug 2020, 3:58 PM