آگرہ کی ہندو تنظیمیں اداکار اکشے کمارسے ناراض
ناراض لوگوں کا کہنا ہے کہ فلم میں ساڑھی پہن کر گندے تالاب میں نہانا یہ سب وہ چیزیں ہیں جو بھگوان کی شبیہ کو داغدار کرتی ہیں۔
گزشتہ جمعے کو ریلیز ہوئی اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 (اوہ مائی گاڈ 2)کو لے کر تنازع شروع ہو گیا ہے۔ اکشے کمار کو بھگوان شیو کا پیغامبر دکھانے پر لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ بہت سے لوگ اسے بھگوان شیو اور ہندو دیوتاؤں کی توہین قرار دے رہے ہیں۔نیوز پارٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق اکشے کمار سے نفرت اس قدر بڑھ گئی کہ ایک ہندو تنظیم نے اداکار کو تھپڑ مارنے پر 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کر دیا۔
آگرہ میں ایک ہندو تنظیم نے بھگوان شیو کے پیغامبر کا کردار ادا کرکے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کو تھپڑ مارنے پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب راشٹریہ ہندو پریشد بھارت نے جمعرات کو اکشے کمار کے پتلے اور فلم کے پوسٹرز جلائے اور کہا کہ وہ تھیٹر کے سامنے بھی ایسا کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اکشے کمار کی او ایم جی 2 نے ریلیز کے پہلے دن صرف 10 کروڑ روپے کمائے۔
بھگوان شیوا کے میسنجر کا کردار ادا کرنے والے اکشے کمار کو تنظیم کے صدر گووند پراشر نے اداکار کو تھپڑ مارنے پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اکشے نے بظاہر بھگوان شیو کی توہین کی ہے۔ فلم میں ساڑھی پہن کر گندے تالاب میں نہانا یہ سب وہ چیزیں ہیں جو بھگوان کی شبیہ کو داغدار کرتی ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو فلم پر تنقید کر رہے ہیں اور اسے جذبات سے کھیلنے کو گناہ قرار دے رہے ہیں۔
'او ایم جی' سال 2012 میں ریلیز ہوئی تھی اور اپنی مضبوط کہانی کی وجہ سے اس فلم نے باکس آفس پر خوب کمائی کی تھی۔ ساتھ ہی اس فلم کا سیکوئل 'او ایم جی 2' بھی سینما گھروں میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اکشے کی اس فلم کی ایڈوانس بکنگ سست رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔