فلم انڈسٹری کے بیڈمین کے نام سے مشہور ہیں گلشن گروور

گلشن گروور کی پیدائش 21 ستمبر 1955 کو دہلی میں ایک درمیانہ طبقے کے پنجابی خاندان میں ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم دہلی میں حاصل کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہندی فلم دنیا میں بیڈمین کے نام سے مشہور گلشن گروور کاایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعہ نہ صرف بالی ووڈ میں بلکہ ہالی وڈ میں بھی اپنی مضبوط شناخت قائم کی ہے۔

گلشن گروور کی ادکاری والی فلموں کی یہ خاصیت رہی ہے کہ انہوں نے جتنی بھی فلموں میں اداکاری کی ان میں ہر کردار کو ایک مختلف انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کیا۔ سلور اسکرین پر انہوں نے جتنے بھی کردار ادا کئے ان میں وہ ہر بار نئے طریقے سے ڈائیلاگ بولتے نظر آئے۔ ولین کا کردار ادا کرتے وقت گلشن گروور اس کردار میں مکمل طور ڈوب جاتے ہیں اور ان کا گیٹ اپ مختلف طریقے کا ہوتا ہے۔
گلشن گروور اپنے کسی بھی کردار کو بڑا یا چھوٹا نہیں مانتے۔ کسی بھی کردار کو ادا کرنے سے پہلے وہ اس کی پوری تیاری کرتے ہیں۔ کردار کے مطابق ڈائیلاگ، گیٹ اپ اور اسے نیا رنگ دینے کے لئے وہ باقاعدہ مطالعہ کرتے ہیں۔فلم رام لکھن میں قیصریا ولایتی، فلم سوداگر کا بھلی رام، وشوآتما کا تپسوی گونجال، سر کا چھپن ٹپکلی ،یا پھر 16 دسمبر کا دوست خان تمام کردار کے ذریعے گلشن گروورنے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔


گلشن گروور کی پیدائش 21 ستمبر 1955 کو دہلی میں ایک درمیانہ طبقے کے پنجابی خاندان میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم دہلی میں حاصل کی ۔ بعد میں انہوں نے دہلی کے مشہور شری رام کالج سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔ بچپن کے دنوں سے گلشن گروور کا یہ خواب تھا کہ وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں۔

فلم رام لکھن کی کامیابی کے بعد گلشن گروور کو اب بڑے بجٹ کی فلموں میں اہم ولین کا کردار ملنا شروع ہو گیا۔ ان فلموں میں مجرم، جنگ باز، دودھ کا قرض، عزت،سوداگر، ماں، شعلہ اور شبنم جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ ان فلموں کی کامیابی کے بعد گلشن گروور بطورولین فلم انڈسٹری میں اپنی مضبوط جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔


1993 میں آئی فلم’ سر‘گلشن گروور کے فلمی کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں ان کے کردار کا نام تھا’ چھپن ٹکلی ‘اس فلم میں ان کا کردار ناظرین کو کافی پسند آیا۔ فلم میں اپنے بااثر کردار کیلئے گلشن گروور اپنے کیریئر میں پہلی بار بہترین کھلنایک کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کئے گئے۔

1997 گلشن گروور کے فلمی کیریئر کا اہم سال ثابت ہوا۔ اس سال انہیں انگریزی فلم ’جنگل بک‘کے دوسرے ایڈیشن میں کام کرنے کا موقع ملا جس سے انہیں بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی۔ اسی برس ان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے واشنگٹن کی ایک کمپنی میں انہیں اشتہار کرنے کی تجویز ملی۔ یہ فلم انڈسٹری میں پہلا موقع تھا جب کسی ہندوستانی اداکار کو غیر ملکی کمپنی کی طرف سے اشتہار میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔


اس کے بعد گلشن گروور کو ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کرنے کا موقع حاصل ہوا ۔ان فلموں میں ایسٹ سائڈ، ٹیل اسٹنگ، مانسون، ویپر ،ان دی شیڈوز، وی آر نو مانکس ، امریکن ڈے لائٹ ، مائی بالی ووڈ برائڈ،بلائنڈ ایمبی شن جیسی کئی فلمیں شامل ہیں۔ گلشن گروور نے اپنے تین دہائی کے طویل فلمی کیریئر میں تقریبا 300 فلموں میں اداکاری کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔