گجرات کی ریا سنگھا ’مس یونیورس انڈیا 2024‘ قرار، 51 فائنلسٹوں سے مقابلہ کر ماری بازی

مس یونیورس انڈیا 2015 اور بالی ووڈ اسٹار آروشی روتیلا نے ریا سنگھا کو مس یونیورس انڈیا کا تاج پہنایا، اب ریا اس سال میکسیکو میں منعقد ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔

<div class="paragraphs"><p>’مس یونیورس انڈیا 2024‘ ریا سنگھا، تصویر @MoneyControlH</p></div>

’مس یونیورس انڈیا 2024‘ ریا سنگھا، تصویر @MoneyControlH

user

قومی آواز بیورو

جے پور: گجرات کی ریا سنگھا ’مس یونیورس انڈیا 2024‘ کی فاتح بن گئی ہیں۔ اتوار کو راجستھان کے شہر جے پور میں ’مس یونیورس انڈیا 2024‘ کا ’گرانڈ فنالے‘ منعقد ہوا تھا جس میں ملک بھر سے منتخب 51 فائنلسٹ نے زبردست پرفارمنس دی۔ 51 فائنلسٹوں میں سے پہلے دو راؤنڈ کے بعد گجرات کی ریا سنگھا نے دہلی کی پرانجل پریا کو شکست دے کر ’مس یونیورس انڈیا 2024‘ کا خطاب جیتا۔

مس یونیورس انڈیا 2015 اور بالی ووڈ اسٹار آروشی روتیلا نے ریا سنگھا کو مس یونیورس انڈیا کا تاج پہنایا۔ اب ریا اس سال میکسیکو میں منعقد ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ ریا نے اس موقع پر کہا کہ میں نے ’مس ​​یونیورس انڈیا 2024‘ کا خطاب جیتا ہے اور اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ اپنی جدوجہد کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں خود کو اس تاج کے لائق سمجھ سکتی ہوں۔ میں پچھلے فاتحین سے بہت متاثر ہوں۔


اس پروگرام کے ججز میں ’مس یونیورس انڈیا 2024‘ کے ڈائریکٹر نکھل آنند، بالی ووڈ اداکارہ آروشی روتیلا، مشہور فلپائنی فیشن ڈیزائنر نگوئن قینہ، ریان فرنانڈیز اور راجیو سریواستو شامل تھے۔ اس موقع پر آروشی روتیلا نے کہا کہ آج وہ اس شاندار پروگرام میں جج کے کردار میں حصہ لے کر فخر محسوس کر رہی ہیں۔ آج میں اپنے آپ کو مقابلے کی ہر شریک میں دیکھتی ہوں کیونکہ میں بھی کبھی اس مقابلے کا حصہ رہ چکی ہوں۔ اپنے پورے خاندان کے تعاون سے میں نے ایک بہتر مقام حاصل کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔