آن لائن گیمنگ اور فنٹیسی اسپورٹس کے اشتہارات پر حکومت کی سختی

وزرات اطلاعات و نشریات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام نجی چینلوں سے کہا کہ وہ آن لائن گیمنگ اور فنٹیسی اسپورٹس وغیرہ کے سلسلہ میں اشتہارات دکھانے میں رہنما ہدایات پر عمل کریں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزرات اطلاعات و نشریات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام نجی چینلوں سے کہا کہ وہ آن لائن گیمنگ اور فنٹیسی اسپورٹس وغیرہ کے سلسلے میں اشتہارات دکھانے کے لئے ایڈ اسٹینڈرڈ کونسل آف انڈیا (اے ایس سی آئی) کی جانب سے جاری رہنما ہدایات پر عمل کریں۔

وزارت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان اشہارات میں ایسی کسی سرگرمی کو فروغ نہیں دیاجانا چاہئے جو قانونی طور پر ممنوع ہوں اور انہیں لازمی طورپر وارننگ کے پیغام کے ساتھ دکھانا چاہئے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریاست کی وزارت کے یہ نوٹس میں آیا ہے کہ آن لائن گیمنگ، فنٹیسی اسپورٹس پر بڑی تعداد میں اشتہار ٹیلی ویژن پر نظر آ رہے ہیں۔ اس بابت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایسے اشتہار گمراہ کن لگتے ہیں۔ ایسے اشتہار گاہکوں کو مالی اور دیگر خطرات کے بارے درست معلومات نہیں دیتے اس لئے کیبل ٹی وی ریگولیٹری قانون 1995 اورکنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے تحت آنے والے ایڈورٹائزنگ کوڈ پر سختی سے عمل درآمد نہیں ہے‘۔


یہ ایڈوائزری وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے منعقدہ اس ایڈوائزری میٹنگ کے بعد جاری کی گئی جس میں صارفین کے امور کی وزارت، اے ایس سی آئی، نیوز براڈکاسٹر اسوسی ایشن، انڈین براڈکاسٹنگ فاونڈیشن، آل انڈیا گیمنگ فیڈریشن، فیڈریشن آف انڈیا فینٹسی اسپورٹس اور آن لائن رمی فیڈریشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اے ایس سی آئی کی رہنما ہدایات کے مطابق ایسے ہر ایک گیمنگ اشتہار کے ساتھ یہ وارننگ دی جانی چاہئے کہ اس گیم میں مالی خطرہ کا ایک عنصر شامل ہے اور اس کی لت لگ سکتی ہے۔ برائے مہربانی اپنی ذمہ داری اور خطرے پر کھیلیں۔

وزارت نے کہا کہ اس طرح کے ڈسکلیمر کو اشتہار میں کم از کم 20 فیصد جگہ دی جانی چاہیے۔ ان رہنما ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 18برس سے کم عمر کے کسی بھی یوزرس کو اصل پیسہ جیتنے کے لیے آن لائن گیمنگ کا کھیل کھیلتے ہوئے نہیں دکھا سکتے اور نہ ہی ایسا مشورہ دے سکتے ہیں کہ ایسے یوزرس ان گیمس کو کھیل سکتے ہیں۔ ان اشتہارات کو نہ یہ مشورہ دینا چاہئے کہ آن لائن گیمنگ روزگار کے متبادل کے طورپر آمدنی کا موقع فراہم کرتا اور نہ ہی ایسے کھیل کھیلنے والے شخص کو دوسروں کے مقابلہ میں زیادہ کامیاب ہونے کے طورپر پیش کرنا چاہئے۔


اے ایس سی آئی۔1985میں قائم کی گئی تھی جو ہندستان میں اشتہار صنعت کی ممبئی بیسڈ سیلف ریگولیٹری والنٹری آرگنائزیشن ہے۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اشتہارات اس کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ہوں۔ کیبل ٹی وی نیٹ ورک(ریگولیشن) ایکٹ 1995 کے تحت ٹیلی ویزن نیٹورکس کے لئے اے ایس سی آئی کے ذریعہ مقررہ اشتہاری کوڈ پر عمل درآمد ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔