بگ باس 18: سب سے زیادہ فیس لینے والے ٹی وی کے ہوسٹ بنے سلمان خان، رقم جان کر اڑ جائیں گے ہوش!

ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ سیزن سے اس سیزن میں اپنی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ ناظرین کو اس بار بھی ان کا شو کو ہوسٹ کرنے کا منفرد انداز کافی پسند آ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سلمان خان (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سلمان خان (فائل)، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

 سب سے متنازع ریلیٹی شو کہے جانے والے 'بگ باس' کا 18 واں سیزن شروع ہو چکا ہے۔ ابھی دو سے تین دن ہی ہوئے ہیں کہ ہنگامہ مچ گیا ہے۔ گھر میں داخلہ کے ساتھ ہی کنٹیسٹینٹ کی آپس میں لڑائی شروع ہو گئی ہے ساتھ ہی اس میں کئی دلچسپ موڑ بھی آنے لگے ہیں۔ شاید انہی چیزوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ناظرین یہ شو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن اس شو کو انہتائی حد تک پسند کیے جانے کی سب سے خاص وجہ سلمان خان ہیں۔ سلمان خان کا شو کو ہوسٹ (میزبان) کرنا، ان کے ذریعہ کنٹیسٹینٹ کی کلاس لگانا، 'ویک اینڈ وار' ان سب چیزوں نے 'بگ باس' کو نئی اونچائیوں تک پہنچا دیا ہے۔

لوگوں کی دلچسپی 'بگ باس' دیکھنے کے علاوہ اس سے جڑے معاملوں سے بھی ہوتی ہے۔ ایسے میں انہیں ہمیشہ یہ جاننے کا تجسس رہتا ہے کہ اس ریلیٹی شو کی ہوسٹنگ کے لیے سلمان خان کتنا رقم لے رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اس ریلیٹی شو کے لیے اتنی بڑی رقم لے رہے ہیں کہ وہ ٹی وی کے سب سے زیادہ ہائیسٹ پیڈ ہوسٹ بن گئے ہیں۔

سلمان خان بگ باس کو کئی برسوں سے ہوسٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ لوگ بھی سلمان خان کے نام سے ہی بگ باس کو جانتے ہیں۔ بہت سے لوگ اسے سلمان خان کا بھی شو کہتے ہیں۔


ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان اس مرتبہ بگ باس کے ایک مہینے کے لیے 60 کروڑ روپے لے رہے ہیں۔ رپورٹ پر یقین کریں تو سلمان خان نے گزشتہ سیزن سے اس سیزن میں اپنی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ اگر بگ باس 15 ہفتوں تک چلتا ہے تو اس سے سلمان خان کو سیدھے 260 کروڑ روپے ملیں گے۔ کسی ٹی وی ریلیٹی شو کے ہوسٹ کے لیے یہ بہت بڑی رقم ہے جس کے ملنے کا پہلے خواب میں بھی نہیں سوچا جا سکتا تھا لیکن سلمان خان نے یہ کرشمہ کر دکھایا۔

قابل ذکر ہے کہ سلمان خان 2010 سے ہی 'باگ باس' کو ہوسٹ کرتے آ رہے ہیں۔ ہر سیزن میں وہ لوگوں کو سمجھاتے نظر آتے ہیں اور جو کنٹیسٹینٹ باقی لوگوں کو پریشان کرتے ہیں، ان کی سلمان خان کھینچائی کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ امید ہے کہ وہ اس سیزن میں بھی اپنی بہترین ہوسٹنگ سے لوگوں کو لطف اندوز کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔