امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کورونا سے متاثر
امیتابھ نے اطلاع دی ہے کہ کنبے اور ملازمین کی بھی جانچ کی گئی ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہےکہ گزشتہ 10 دنوں میں جو بھی ان سے رابطے میں آیا ہے وہ سبھی لوگ جانچ کرالیں
صدی کے عظیم اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد کل ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔مسٹر بچن نے خود ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
تہتر (73) سالہ امیتابھ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری جانچ پازیٹیو آئی ہے اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال اتھارٹی کو اطلاع دے رہا ہے۔ کنبے اور ملازمین کی بھی جانچ کی گئی ہے۔ جن کے رپورٹ آنی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں سے میرے رابطے میں آنے والے سبھی لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ برائے مہربانی وہ خود کی کورونا جانچ کرالیں۔واضح رہے ان کے باقی گھر والوں کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے
اداکار انوپم کھیر نے مسٹر بچن کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’قابل احترام مسٹر بچن جی، آپ نے اپنی زندگی میں ہر مشکل ہر کو اپنی خود اعتمادی سے شکست دی ہے۔ مجھے اور پوری قوم کو پورا یقین ہے کہ آپ کورونا کی لڑائی میں بھی فاتح وکر بحفاظت اور صحت مند اپنے گھر واپس آئیں گے۔ ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں‘‘۔
ابھیشیک بچن نے بھی ٹویٹ کر کےاطلاع دی ہے کہ وہ او ر ان کے والد کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں ۔ معمولی علامات کے بعد ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو پازیٹو آیا ہے اب دونوں اسپتال میں ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تمام ذمہ داران کو بتا دیا گیا ہے اور جو بھی لوگ اس دوران ان سے رابطہ میں آئے ہیں ان سے ٹیسٹ کرانے کی درخواست ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔